உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی قومی جنرل سیکریٹری ترُن چُگ کا بیان، jammu and kashmir میں ملیٹینسی کو کُچل دیا جائے گا

    jammu and kashmir:  ترُن چُگ نے کہا کہ وادی کشمیر میں ملیٹنٹوں کے ہاتھوں جاری شہری ہلاکتوں کا سلسلہ بند کرنے کے لئے سرکار ہنگامی اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی صورت میں علحیدگی پسندوں کو وادی کشمیر میں پھر ایک بار ڈر کا ماحول پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    jammu and kashmir: ترُن چُگ نے کہا کہ وادی کشمیر میں ملیٹنٹوں کے ہاتھوں جاری شہری ہلاکتوں کا سلسلہ بند کرنے کے لئے سرکار ہنگامی اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی صورت میں علحیدگی پسندوں کو وادی کشمیر میں پھر ایک بار ڈر کا ماحول پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    jammu and kashmir: ترُن چُگ نے کہا کہ وادی کشمیر میں ملیٹنٹوں کے ہاتھوں جاری شہری ہلاکتوں کا سلسلہ بند کرنے کے لئے سرکار ہنگامی اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی صورت میں علحیدگی پسندوں کو وادی کشمیر میں پھر ایک بار ڈر کا ماحول پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    • Share this:
    بی جے پی کے قوم ی جنرل سیکریٹری ترُن چُگ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات آئیندہ چار مہینوں کے اندر اند منعقد ہونگے۔ ان کا کہنا ہے کہ حد بندی کمیشن اپنا کام بڑی تیزی سے کر رہا ہے اور جلد ہی کمیشن اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔ ترُن چُگ نے کہا کہ انکی پارٹی جلد سے جلد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانا چاہتی ہے تاکہ یو ٹی میں ایک عوامی سرکار کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔ ترُن چُگ نے یہ بھی کہا کہ جہاں ہماری پارٹی جموں کے ساتھ ہوئی نا انصافی کو دور کرنے کی وعدہ بند ہے۔ وہیں یہ پارٹی وادی کشمیر کی مجموعی ترقی اور لوگوں کو ہر ممکن سہولیات میسر کرانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے تاکہ زمینی سطح پر اس بات کو محسوس کیا جائے کہ واقعی میں دفعہ تین سو ستر کی منسوخی کے بعد جموں و کشمییر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ بی جے پی آئیندہ اسمبلی انتخابات میں پچاس سے زیادہ سیٹیں حا صل کرکے سرکار کی تشکیل میں ایک اہم رول ادا کرے گی۔

    انہوں نے یہ بات دُہرائی کہ وادی چناب کے لوگوں کی ترقی کو یقینی بنانے اور اس دور دراز علاقے میں ہر ممکن بنیادی سہولیات میسر کرانے کے لئے سرکار وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں پہلے ہی کئی اقدامات شروع کئے گئے ہیں ۔ ترُن چُگ نے کہا کہ مختلف پارٹیوں کے لیڈران اب بی جے پی کے کام سے مطمئہن ہوکر اپنی روایتی پارٹیوں کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں اور یہ لیڈران لوگوں کی خدمت کا موقع پانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔ ترُن چُگ نے کہا کہ وادی کشمیر میں ملیٹنٹوں کے ہاتھوں جاری شہری ہلاکتوں کا سلسلہ بند کرنے کے لئے سرکار ہنگامی اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی صورت میں علحیدگی پسندوں کو وادی کشمیر میں پھر ایک بار ڈر کا ماحول پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے لوگوں کو یقین دلایا کہ قصوروار ملی ٹنٹوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وادی میں امن قائیم ہوتا دیکھ کر پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور وہ دوبارہ وادی کشمیر میں خوف و دہست کا ماحول قائیم کرنے کی تاک میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جموں و کشمیر کے لوگون کی ترقی برداشت نہیں ہوتی اسی لئے وہ ایسی کاروائیاں کرکے ترقی کی رفتار کو روکنے کی کشش کر رہا ہے۔

    Jammu and Kashmir: حدبندی کمیشن نے عوام، جموں و کشمیر کے سیاسی لیڈران کے ساتھ دو روزہ بات چیت شروع کی

    انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی سرکار ترقی میں یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سرکار نے متعدد ففلاحی سکیمیں شروع کرکے پورے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا آغاز کیا ہے اور ان سکیموں سے جموں و کشمیر کے لوگ بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ ترُن چُگ نے پارٹی ورکروں سے تلقین کی کہ وہ پارٹی کے ترقیاتی ایجنڈے کو عوام تک پہنچائیں اور انہیں یقین دلائیں کہ یہ واحد پارٹی ہے جو صیح معنوں میں جموں و کشمیر کو ایک ماڈل خطہ بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔

    انہوإں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرکے یہاں کی ترقی میں حائیل رکاوٹوں کو دور کیا ہے اور اس اقدام سے یہاں کی خواتین، اور گُجر بکروالف طبقے کے لوگون کے لئے فلاحی سکیمیں رائیج ہو پائی ہے ۔ انہوں نے کہا کفہ انکی پارٹی سب کا ساتھ، سب کا وکاس، اور سب کا وشواس کے اصول پر کام کرکے لوگون کو فراحت پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔

    کشمیر میں 24 گھنٹے میں 4 Terrorist Attack، ایک کشمیری پنڈت سمیت 6 افراد زخمی، ایک شہید
    Published by:Sana Naeem
    First published: