جموں کشمیر:- پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر و جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیری پنڈتوں کے درد کا سیاسی استحصال کرتی آئی ہے اور محض سیاسی مفادات کی غرض سے کشمیری پنڈتوں کے مدعوں کو ابھارا جا رہا ہے۔ اننت ناگ کے کھرم علاقے کا دورہ کرنے کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیری پنڈت ملازمین ایک لمبے عرصے سے اپنی مانگوں کو لے کر جموں میں احتجاجی دھرنے پر ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کشمیر میں حالات سازگار ہونے تک انہیں عارضی طور پر جموں منتقل کیا جائے اور وہاں پر نوکریاں کرنے کی اجازت دی جائے۔ لیکن بجائے انکے مسائل سلجھانے کے بی جے پی محض اپنے ووٹوں کی خاطر کشمیری پنڈتوں کا استحصال کر رہی ہے اور آج کشمیری پنڈت بی جے پی کےلیے صرف ووٹ بینک بن کر رہ گئے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں کشمیر میں انتخابات کے بارے میں وہ لاعلم ہیں کیونکہ انہیں نہیں معلوم کہ بی جے پی کب یہاں پر انتخابات کرانے کے حق میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں انتخابات کا حتمی فیصلہ اگرچہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو لینا ہے لیکن یہ انتخابات تب ہونگے جب بی جے پی چاہے گی ، کیونکہ انتخابی کمیشن بھی بی جے پی کے اشاروں پر کام کر رہی ہے۔
ہماچل پردیش انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی ہماچل میں مزہب کا تڈکا لگا کر سیاست کر رہی ہے اور بی جے پی کی مزہبی سیاست کو بھی الیکشن کمیشن اندیکھا کر رہا ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں کاروائ ہونی چاہیے تھی جو نہیں ہو رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مسلمانوں کو کھلے عام دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور الیکشن کمیشن کا کوئی رول ادا نہیں کر سکتا ہے۔ جنکہ ہندوستان کا الیکشن کمیشن پوری دنیا میں اپنی غیر جانبداری کےلیے مشہور ہوا کرتا تھا اور مختلف ممالک یہاں کے الیکشن کمشنر سے مشورے حاصل کیا کرتے تھے۔ اس موقع پر محبوبہ مفتی نے کئ پارٹی کارکنان سے ملاقات کی اور کھرم حضرت بل کی درگاہ پر بھی حاضری دی۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔