ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وزیر داخلہ امت شاہ کی یقین دہانی کے بعد بی جے پی کی لیہہ میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز

لیہہ میں انتخابی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لئے مرکزی وزیر مملکت برائے امورداخلہ جی کشن ریڈی اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اورن سنگھ لیہہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دونوں لیڈران دورے کے دوران اپنی پارٹی کے لیڈروں کے علاوہ مخلتف سماجی و مذہبی جماعتوں کے لیڈران سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 29, 2020 04:19 PM IST
  • Share this:
وزیر داخلہ امت شاہ کی یقین دہانی کے بعد بی جے پی کی لیہہ میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز
وزیر داخلہ امت شاہ کی یقین دہانی کے بعد بی جے پی کی لیہہ میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز

لیہہ: اپیکس باڈی کی طرف سے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے بائیکاٹ کی کال واپس لینے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے یہاں اپنی انتخابی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ بتادیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کے بعد اپیکس باڈی نے 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کی بائیکاٹ کال واپس لی ہے۔

لیہہ میں انتخابی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اورن سنگھ لیہہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دونوں لیڈران دورے کے دوران اپنی پارٹی کے لیڈروں کے علاوہ مخلتف سماجی و مذہبی جماعتوں کے لیڈران سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔


مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کے بعد اپیکس باڈی نے 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کی بائیکاٹ کال واپس لی ہے۔ فائل فوٹو
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کے بعد اپیکس باڈی نے 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کی بائیکاٹ کال واپس لی ہے۔ فائل فوٹو


وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت لداخی لوگوں کے مطالبات کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپیکس باڈی کے لیڈران کو یقین دہانی کی ہے کہ لداخ کے لوگوں کے ساتھ مشاورت ہی نہیں بلکہ ان کی منظوری کے بعد ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
موصوف نے کہا کہ لداخ کی تعمیر ترقی کے لئے کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اپیکس باڈی نے اپنے مطالبات و خدشات، خاص کر لداخ میں جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے طرز پر ڈومیسائل قانون لاگو نہ کرنے، کو لے کر لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اپیکس باڈی نے جمعے کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرنے کے بعد بائیکاٹ کال واپس لے لی ہے اور لوگوں سے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 29, 2020 04:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading