உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی لیڈر اشوک کول کا بڑا بیان، جموں و کشمیر میں عوامی سرکار ضروری، اگلے سال الیکشن متوقع

    بی جے پی لیڈر اشوک کول کا بڑا بیان، جموں و کشمیر میں عوامی سرکار ضروری، اگلے سال الیکشن متوقع

    بی جے پی لیڈر اشوک کول کا بڑا بیان، جموں و کشمیر میں عوامی سرکار ضروری، اگلے سال الیکشن متوقع

    Jammu and Kashmir : بی جی پی کے جنرل سکریٹری جموں و کشمیر اشوک کول نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اگلے سال الیکشن ہوسکتے ہیں ۔ الیکشن کیلئے نئے ووٹروں کے اندراج کا سلسلہ جارہی ہے ۔ تاکہ مقررہ وقت کے اندر اندر انتخابات ہوسکیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu
    • Share this:
    جموں و کشمیر: بی جی پی کے جنرل سکریٹری جموں و کشمیر اشوک کول نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اگلے سال الیکشن ہوسکتے ہیں ۔ الیکشن کیلئے نئے ووٹروں کے اندراج کا سلسلہ جارہی ہے ۔ تاکہ مقررہ وقت کے اندر اندر انتخابات ہوسکیں ۔ اشوک کول نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ جارہی ہے اور دورے میں کچھ اہم اعلانات متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جی پی جموں و کشمیر میں اپنے دم پر سرکار تشکیل دے گی اور بی جی پی کا کشمیر میں حکومت بنانے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: ضلع کولگام میں گزشتہ ایک سال میں 10 غیر ملکی سمیت 50 سے زائد دہشت گرد ہلاک


    انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے جموں و کشمیر میں عوامی سرکاروں نے استحصال کیا ہے اور تعمیر و ترقی میں جموں و کشمیر میں لوٹ کھسوٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جی پی کے دور حکومت میں جموں و کشمیر میں انقلابی تبدیلیاں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میوہ بردار گاڑیوں کو جموں جانے کی اجازت ہونی چاہئے اور وہ سرکار سے اس سلسلے میں رابطہ میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں عوامی سرکار ہونی چاہئے تاکہ عوامی مسائل کا نپٹارہ ہوسکتا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: دریائے توی کے کنارے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کیلئے حکومت اٹھانے جارہی ہے سخت قدم


    اشوک کول نے کارکنوں پر ضرور دیا کہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کریں ۔ تاکہ آنے والے وقت میں جموں و کشمیر میں بی جی پی اپنے دم پر سرکار تشکیل دے سے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ لوگ بی جی پی پارٹی کے ساتھ جڑ رہے ہیں ۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ بی جی پی لیڈر غلام محمد میر، جاوید قریشی، ضلع صدر عبدالرحمن لون کے علاوہ دیگر لیڈران اور کارکنان بھی موجود تھے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: