ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر میں سیاسی و حریت لیڈران نے 30 سال سے کشمیری عوام کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا: بی جے پی لیڈر

کشمیری عوام کو گمراہ کرنے اور خون خرابہ میں ملوث لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ کچھ سیاسی لیڈران اور علیحدگی پسند لیڈران نے تیس سال سے کشمیری عوام کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان باتوں کا اظہار بی جی پی لیڈر جاوید قریشی نے ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

  • Share this:

کشمیری عوام کو گمراہ کرنے اور خون خرابہ میں ملوث لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ کچھ سیاسی لیڈران اور علیحدگی پسند لیڈران نے تیس سال سے کشمیری عوام کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان باتوں کا اظہار بی جی پی لیڈر جاوید قریشی نے ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب کشمیر بدل رہا ہے اور کشمیر تعمیر ترقی کے ساتھ ساتھ خوش حالی کی طرف گامزن ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے تیس سال سے کشمیر میں قتل غارت کی انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب کشمیر کا ہر ایک شخص ہندستان کا ترنگا ہاتھ میں اٹھا کر خوشی محسوس کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگ بی جی پی کے ساتھ جڑ رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر میں صرف کنول ہی کنول ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دور میں اب کشمیر بدل رہا ہے اور دفعہ تین سو ستر کھبی واپس نہیں آئے گا اور کشمیر کے کچھ سیاسی لیڈران نے آج تک کشمیری عوام کو گمراہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاسی لیڈران دفعہ 370 پر صرف سیاست کر رہے تھے بلکہ تعمیر ترقی کے نام پر کشمیر کو آج تک لوٹ لیا تھا اور اب مودی حکومت میں ان سیاسی لیڈران کی وہ سستی سیاست ختم ہوگئ ۔

قریشی نے کہا کہ لوگ مودی حکومت کے ہر فیصلہ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں کہا کہ گپکار الائنس کشمیری عوام کے لئے ایک دھوکہ ہے کیونکہ اب ان سیاست دانوں کی تمام داؤ پیچ ختم ہوگئے۔ اب وہ لوگوں کو دوبارہ گمراہ کرنے کی ایک کوشش کررہے ہیں لیکن کشمیری عوام نے گھپکار الائنس کو نکارہ ہے۔ اب عوام ان کی باتوں پر بھروسے نہیں کرتی اور گھپکار الائنس والے سیاست داں اب بوکھلاہٹ کے شکار ہوئے ہیں۔ جاوید قریشی نے لوگوں پر ضرور دیا کہ وہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مظبوط کریں تاکہ انے والے وقت میں بی جی پی ایک بڑی پارٹی بن کر ابھر گئی۔

.
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 28, 2021 11:21 PM IST