ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : بی جے پی لیڈر جاوید قریشی کے اہل خانہ نے فوج کےساتھ منایا رکھشا بندھن کا تہوار

بی جے پی لیڈر جاوید قریشی نے کہا کہ وہ اس بات پر خوشی محسوس کررہے ہیں کہ دفعہ تین سو ستر ہٹنے کے بعد وہ رکھشا بندھن کا تہوار فوجی بھائیوں کےساتھ منارہے ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : بی جے پی لیڈر جاوید قریشی کے اہل خانہ نے فوج کےساتھ منایا رکھشا بندھن کا تہوار
جموں و کشمیر : بی جے پی لیڈر جاوید قریشی کے اہل خانہ نے فوج کےساتھ منایا رکھشا بندھن کا تہوار

پورے ملک کے ساتھ ساتھ آج جموں وکشمیر میں بھی رکھشا بندھن کا تہوار منایا گیا اور اس سلسلے میں ہندوارہ میں فوج کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب میں فوجی افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا اور وہاں فوجی بھائیوں کو راکھی باندھی گئی ۔ اسی دوران اپنی نوعیت کے ایک غیر معمولی واقعہ میں رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر جموں و کشمیر کے ہندوارہ میں بی جے پی کے لیڈر جاوید قریشی نے اپنی اہلیہ عائشہ قریشی اور دیگر افراد خانہ کے ہمراہ فوج کےساتھ رکھشا بندھن کا تہوار منایا ، جس دوران قریشی کی اہلیہ نے فوج کے تیس آر آر کے کمانڈنگ افسر اتل گپتا کے ساتھ ساتھ کئی دیگر فوجی جوانوں کو راکھی باندھی  ۔ علاوہ ازیں ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ کی کلائی پربھی عائشہ قریشی نے بھائی بہن کے رشتے کی توثیق کر ڈالی ۔


اس موقع پر بی جے پی لیڈر جاوید قریشی نے کہا کہ وہ اس بات پر خوشی محسوس کررہے ہیں کہ دفعہ تین سو ستر ہٹنے کے بعد وہ رکھشا بندھن کا تہوار فوجی بھائیوں کےساتھ منارہے ہیں ۔ جو کہ نہ صرف ہماری بلکہ سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہماری عورتوں نے فوجی بھائیوں کے ساتھ رکھشا بندھن کے تہوار میں حصہ لیا اور انہیں راکھی باندھی ۔ انہوں نے ملک کے تمام لوگوں کو رکھشا بندھن کے تہوار پر بھی مبارک باد پیش کی ۔


مسٹر قریشی کا کہنا تھا کہ فوج نہ صرف ہماری سرحدوں کی نگہبان ہے ، بلکہ وہ ریاست کے اندر بھی حالات کو بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔ قریشی کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ آج کے روز ہم اپنے فوجی بھائیوں کےساتھ رکھشا بندھن منارہے ہیں ، جس کے باعث اپنے گھروں سے دور فوجیوں کو نزدیکی کا احساس دلارہے ہیں ۔ جاوید قریشی بھاجپا کے متحرک ارکان میں سے ایک ہیں اور یہ وہی جاوید قریشی ہیں ، جنہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ کے کورونا پازیٹیو آنے کے بعد ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کیں اور ان کی صحت یابی کیلئے روزے کا اہتمام کیا ۔


وہیں جاوید قریشی نے گزشتہ روز وزیر داخلہ امت شاہ کے کورونا پازیٹیو آنے کے بعد بھی روزے رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ تب تک روزہ رکھیں گے ، جب تک وزیر داخلہ امت شاہ صحت یاب نہیں ہوجاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ رویندر رینہ کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ بھی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 03, 2020 08:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading