اپنا ضلع منتخب کریں۔

    محبوبہ مفتی سیاسی مفادات کی خاطر جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ذہنوں میں غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہیں: رویندر رینہ

    محبوبہ مفتی سیاسی مفادات کی خاطر جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ذہنوں میں غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہیں: رویندر رینہ

    محبوبہ مفتی سیاسی مفادات کی خاطر جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ذہنوں میں غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہیں: رویندر رینہ

    Jammu and Kashmir : بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا ہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اپنے سیاسی مفادات کی خاطر جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ذہنوں میں غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی سیاسی ساکھ ختم ہوئی ہے، لہذا وہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
      رمیش امباردار

      جموں و کشمیر : بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا ہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اپنے سیاسی مفادات کی خاطر جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ذہنوں میں غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی سیاسی ساکھ ختم ہوئی ہے، لہذا وہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ رویندر رینہ نے جموں میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی مذہب کا سہارا لے کر اپنی سیاسی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے محبوبہ مفتی کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور اب وہ مذہبی کارڈ کھیل رہی ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر کی خواتین ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہورہی ہیں تیار


      انہوں نے سوال کیا کہ اسکولوں میں  طالب علموں کے ذریعہ رگھوپتی راگھو راجا رام پڑھنے میں کیا حرج ہے، جس کو مہاتما گاندھی نے جدو جہد آزادی کے دوران استعمال کیا تھا ۔ رویندر رینہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سبھی ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی آباد ہیں اور یہ سبھی کا وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ رویندر رینہ نے کہا کہ اب تک جموں و کشمیر کے نوجوان صرف بندوقوں اور گرینیڈوں کی آوازیں سُن رہے تھے اور اب  یہاں کے نوجوان سینما گھروں میں جاکر فلمیں دیکھ کر مزے لیں گے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: اسٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی نے کشمیر کے متعدد علاقوں میں مارا چھاپہ، جانئے کیوں


      انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار نے نوجوانوں کی بہتری اور ان کی تفریح کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں اور یہاں کے نوجوان اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہورہے ہیںَ۔ رویندر رینہ نے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کرنے پر  جموں و کشمیر انتظامیہ، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے جموں و کشمیر خاص کر جموں کے لوگوں کی امنگ پوری ہوئی ہے۔ رویندررینہ نے کہا کہ موجودہ سرکار جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات کو ملحوظ رکھ کر ہی کوئی فیصلہ لیتی ہے۔

      بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اب کشمیر کے حالت بدل رہے ہیں اور اس خطے میں ترقی اورخوشحالی کا ایک نیا باب شروع ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوان اب تنگ نظری سے باہر رہ کر اپنے مستقبل کو سنوارنے لگے ہیں، لہذا ہم سب کی یہی کوشش ہونی چاہئے کہ ہم ان نوجوانوں کو صحیح راہ دکھا کر ان کے بہتر مستقبل کی تعمیر کیلئے کام کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: