اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یو ٹی بنا سیاحت کا مرکز: ترون چگ

     انہوں نے  جموں وکشمیر کو سیاحت کا بہترین مرکز بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امت شاہ اور یو ٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کو مبارکباد دی۔

    انہوں نے جموں وکشمیر کو سیاحت کا بہترین مرکز بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امت شاہ اور یو ٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کو مبارکباد دی۔

    انہوں نے جموں وکشمیر کو سیاحت کا بہترین مرکز بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امت شاہ اور یو ٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کو مبارکباد دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      جموں و کشمیر سے دفعہ تین سو ستھر منسوخ کئے جانے کے بعد یو ٹی سیاحت کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ بات بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ترُن چُگ نے  سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پچتھر نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کئے جانے کے بعد ان مقامات پر سرکار درکار بنیادی ڈھانچے کو تعمیرکرنے کے اقدامات کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے نریندر مودی نے دوہزار اُنیس میں دفعہ تین سو ستر Article 370 کو ہٹایا تب سے جموں و کشمیر دہشت گردی کے مقام کے بجائے سیاحت کا مرکز بن گیا ہے۔

      انہوں نے  جموں وکشمیر کو سیاحت کا بہترین مرکز بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امت شاہ اور یو ٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اب ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاح بھی دوبارہ وادی کشمیر کا رُخ کرنے لگے ہیں اور یہ صرف تب ہی ممکن ہو پایا ہے جب جموں و کشمیر سے دفعہ تین سو ستر ختم کئے جانے کے بعد امن کے حالات بہتر ہوئے ہیں اور لوگ ا ب اپنے معمول کے کام کاج کرنے لگے ہیں۔

       

      BJPصدر رویندر رینہ نے الیکشن کمیشن سے ملاقات میں اپوزیشن پارٹیوں کو بنایا تنقید کا نشانہ


      املاک ضبط ہونے سے بوکھلائے دہشت گرد، ISI سے لگائی گہار، پاکستان رچ رہا یہ ناپاک سازش

      انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ریکارڈ تعداد میں سیاح وادی کی سیر پر آئے جس سے سیاحت سے جُڑے لوگوں کی اقتصادی حالت بہتر ہورہی ہے کیونکہ اس سیکٹر سے وابستہ لوگوں کو نامساعد حالات کی وجہ سے کافی نقصان اُٹھانا پڑا تھا۔ ترُن چُگ نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ جموں و کشمیر کے زیادہ سے زیادہ مقامات کو سیاحت نقشے پر لاکر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو جموں و کشمیر کی سیر کی طرف راغب کیا جاسکے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: