உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی نے جموں وکشمیر کی شناخت کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھایا، بی جی پی کی آر ایس ایس پالیسی اثر انداز: کانگریس

    بی جے پی نے جموں وکشمیر کی شناخت کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھایا، بی جی پی کی آر ایس ایس پالسی اثر انداز: کانگریس

    بی جے پی نے جموں وکشمیر کی شناخت کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھایا، بی جی پی کی آر ایس ایس پالسی اثر انداز: کانگریس

    کانگرس پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے آج بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کی شناخت کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور ملازمین سمیت سبھی طبقوں پر بی جی کی آر ایس ایس پالیسی اثر انداز ہے۔ کانگرس کی آئندہ حکومت اقتدار میں رہ کر ان سبھی کشمیر مخالف اقدامات کو قلمبند کرے گی۔

    • Share this:
    سری نگر: کانگرس پارٹی کے ریاستی  صدر غلام احمد میر نے آج بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کی شناخت کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور ملازمین سمیت سبھی طبقوں پر بی جی کی آر ایس ایس پالسی اثر انداز ہے۔ کانگرس کی آئندہ حکومت اقتدار میں رہ کر ان سبھی کشمیر مخالف اقدامات کو قلمبند کرے گی۔ انہوں  نے مرکزی وزرا کے کشمیر دورے کو فضول مشق قررا دیتے ہوئے کہا کہ تعمیر ترقی کے نام پر یہ لوگ انتظامیہ کو ہی یرغمال بنا رہے ہیں، جسے لوگوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

    کانگرس کے ریاستی  صدر غلام احمد میر کا کہنا تھا کہ اگرکسی بھی وقت جموں وکشمیر میں الیکشن کا بگل بچتا ہے تو کانگرس پارٹی جمہوری عمل کا حصہ بننے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کانگرس پارٹی اقتدار میں آتی ہے، توکشمیر مخالف تمام احکامات کو ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت کشمیریوں کے خلاف ہے اور انہیں کشمیری عوام کی کوئی ہمدردی نہیں ہے بلکہ ہر دن کشمیری عوام کے خلاف حکم نامہ جاری ہو رہے ہیں۔

     کانگرس کے ریاستی صدر غلام احمد میر کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی وقت جموں وکشمیر میں الیکشن کا بگل بچتا ہے تو کانگرس پارٹی جمہوری عمل کا حصہ بننے کیلئے تیار ہے۔

    کانگرس کے ریاستی صدر غلام احمد میر کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی وقت جموں وکشمیر میں الیکشن کا بگل بچتا ہے تو کانگرس پارٹی جمہوری عمل کا حصہ بننے کیلئے تیار ہے۔


    غلام احمد میر نے کہا کہ مرکزی سرکار کے وزرا کا کشمیر دورہ فضول مشق ہے اور کروڑوں روپئے کا فضول خرچہ ہورہا ہے جبکہ جموں وکشمیر میں ڈیولپمنٹ کا کوئی نام ونشان ہی نہیں ہے۔ صرف بی جے پی بیان بازی سے کام لے رہی ہے اور عملی طور پر کوئی کام نہیں کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کانگرس پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک آباد علاقے مھچل کپواڑہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ بی جے پی نے جموں وکشمیر کی شناخت کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھایا، جموں وکشمیر کے ملازمین سمیت سبھی طبقوں پر بی جی پی کی آر ایس ایس پالیسی اثر انداز ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: