ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وسطی ضلع بڈگام کے دال واش گاوں میں کھاگ کے بلاک ڈیولپمنٹ چئیرمین بھوپندر سنگھ کا گولی مار کر قتل

وسطی ضلع بڈگام کے دال واش گاوں میں کھاگ کے بلاک ڈیولپمنٹ چئیرمین بھوپندرسنگھ کا نامعلوم بندوق برداروں نے گزشتہ رات گھرکے قریب گولی مار قتل کردیا ۔

  • Share this:
وسطی ضلع بڈگام  کے دال واش گاوں میں کھاگ کے بلاک ڈیولپمنٹ چئیرمین بھوپندر سنگھ کا گولی مار کر قتل
وسطی ضلع بڈگام کے دال واش گاوں میں کھاگ کے بلاک ڈیولپمنٹ چئیرمین بھوپندر سنگھ کا گولی مار کر قتل

وسطی ضلع بڈگام کے دال واش گاوں میں کھاگ کے بلاک ڈیولپمنٹ چئیرمین بھوپندرسنگھ کا نامعلوم بندوق برداروں نے گزشتہ رات گھرکے قریب گولی مار قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہےکہ بھوپندرسنگھ نے پولیس اسٹیشن کھاگ میں دوپولیس محافظ اہلکار وں کوچھوڑدینے اورایس ایچ او کو اطلاع دئے بغیرہی اپنے گھرلوٹ رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جوں ہی بھوپندرسنگھ اپنے رہائشی مکان کے قریب پہنچے تووہاں چھپے بندوق برداروں نے ان پر نزدیک سے گولیاں چلا دیں اور پھر وہ رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے فرارہوگئے ۔


بھوپندر سنگھ کی جائے واقعہ پر ہی موت واقع ہولئی ۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورس زنے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور تلاشی مہم شروع کردی ۔ سیکورٹی فورسز نے جگہ جگہ باریک بینی سے تلاشی کاروائی انجام دی ۔


خبریہ بھی ہے کہ بھوپندرسنگھ آلوچی باغ سرینگرمیں اپنے ایک رہائشی مکان میں قیام پذیر ہوتے تھے ۔ تاہم وہ بلاک دیوس کی مناسبت سے کھاگ آئے ہوئے تھے اور یہیں سے وہ اپنے گھر دال واش جارہے تھے ، جہاں دیررات ان پر حملہ کیا گیا۔ بھوپندر سنگھ نے آزاد امیدوارکی حیثیت سے بی ڈی سی کا الیکشن لڑا تھا ۔


وں ہی بھوپندرسنگھ اپنے رہائشی مکان کے قریب پہنچے تووہاں چھپے بندوق برداروں نے ان پر نزدیک سے گولیاں چلا دیں ۔
وں ہی بھوپندرسنگھ اپنے رہائشی مکان کے قریب پہنچے تووہاں چھپے بندوق برداروں نے ان پر نزدیک سے گولیاں چلا دیں ۔


بھوپندر سنگھ کے قتل پرمختلف سیاسی جماعتوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے بھی بھوپندرہ سنگھ کے قتل پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سخت الفاظ میں اس بزدلانہ حملے کی مذمت کی ۔

ایل جی نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد گھنونی حرکت انجام دے کرخوف و دہشت پھیلانے اور امن وترقی کی فضا کو بگاڑنے کی کوشش میں ہیں ۔ ایل جی منوج سنہا نے مزید کہا کہ تشدد کے مرتکب افراد کے لئے یہاں کوئی جگہ نہیں اوربزدلانہ فعل انجام دینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ ایک تعزیتی پیغام میں ایل جی نے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 24, 2020 09:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading