ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر: جموں ایئر پورٹ پر زوردار دھماکہ، فارنسک ٹیم موقع پر پہنچی، جانچ جاری

دھماکے کی آواز کے فوراًبعد پولیس سمیت فارنسک ٹیم موقع پر پہنچی۔ بعدمیں بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی ایئر پورٹ پر پہنچا گیا۔ فی الحال ، فارنسک ٹیم نے اپنی تفتیش شروع کردی ہے۔

  • Share this:
جموں کشمیر: جموں ایئر پورٹ پر زوردار دھماکہ، فارنسک ٹیم موقع پر پہنچی، جانچ جاری
جموں ایئرپورٹ کے ٹیکنیکل علاقہ میں اتوار کی نصف شب کے دوان ایک دھماکہ ہواہے۔

اتوار کی صبح جموں ایئر پورٹ کے ٹیکنیکل علاقے میں ہلچل دیکھی گئی ہے۔ دھماکے کی آواز کے فوراًبعد پولیس سمیت فارنسک ٹیم موقع پر پہنچی۔ بعدمیں بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی ایئر پورٹ پر پہنچا گیا۔ فی الحال ، فارنسک ٹیم نے اپنی تفتیش شروع کردی ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز سری نگر کے بربر شاہ میں سی آر پی ایف پارٹی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔ بتایا جاتاہے کہ جموں ایئرپورٹ کے ٹیکنیکل علاقہ میں اتوار کی نصف شب کے دوان ایک دھماکہ ہواہے۔تاہم اس دھماکے کے بعد کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے


اس دستی بم حملے میں 3 شہری زخمی ہوئے ، جنہیں فوری طور پر علاج کے لئے قریبی اسپتال لایا گیا ہے۔ اس حملے میں ایک شہری کی موت بھی ہوئی ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ شام کے 6 بجے کے لگ بھگ کرالخود پولیس اسٹیشن کے تحت بربر شاہ کے علاقے میں دہشت گردوں نے سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم پر دستی بم پھینکا۔ عہدیدار نے بتایا کہ دستی بم سڑک کے کنارے پھٹا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔



اسی دوران ، جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے حاجی پورہ علاقے میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین ایک مقابلہ ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دوسرا لشکر دہشت گرد انکاؤنٹر کے دوران ہتھیار ڈال گیا تھا۔ دہشتگرد سے ایک اے کے 56 رائفل برآمد ہوئی۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 27, 2021 08:04 AM IST