اداکارہ Amreen Bhat کا قتل کرنے والے دونوں دہشت گرد انکاؤنٹر میں مارے گئے، جموں۔کشمیر پولیس نے کی تصدیق
مارے گئے امرین بھٹ کے قاتل
Awantipora encounter: کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمان نے بتایا کہ مارے گئے دو دہشت گردوں کی شناخت شاہد مشتاق بھٹ اور فرحان حبیب کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کے خلاف یہ جرم لشکر طیبہ کے کمانڈر لطیف کی ہدایت پر کیا تھا۔ دونوں نے حال ہی میں دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Amreen Bhat murder case: جموں و کشمیر پولیس نے ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ Amreen Bhat کے قتل کیس کو 24 گھنٹے کے اندر حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کے حوالے سے بتایا کہ ٹی وی آرٹسٹ امرین بھٹ کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو انکاؤنٹر میں مار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں گزشتہ تین دنوں میں جیش محمد کے 3 اور لشکر طیبہ کے 8 سمیت کل 11 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
پلوامہ کے اونتی پورہ میں جمعرات کو دیر گئے سکیورٹی فورسز کا کچھ دہشت گردوں کے ساتھ تصادم ہوا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق یہ دونوں وہی دہشت گرد ہیں جنہوں نے امرین بھٹ کو قتل کیا تھا۔ کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمان نے بتایا کہ مارے گئے دو دہشت گردوں کی شناخت شاہد مشتاق بھٹ اور فرحان حبیب کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کے خلاف یہ جرم لشکر طیبہ کے کمانڈر لطیف کی ہدایت پر کیا تھا۔ دونوں نے حال ہی میں دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔
#UPDATE | Both trapped terrorists in Awantipora encounter have been killed. Search still underway. Further details shall follow: Jammu & Kashmir Police
امرین بھٹ سوشل میڈیا اسٹار تھیں۔
پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے 1 اے کے 56 رائفل، 4 میگزین اور ایک پستول برآمد کی گئی ہے۔ ساتھ ہی سری نگر کے علاقے صورہ میں ایک تصادم میں مارے گئے لشکر کے دو دہشت گردوں کی شناخت شاکر احمد وازہ اور آفرین آفتاب ملک کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت خطرناک مواد برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی امرین بھٹ Amreen Bhat ٹی وی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا سٹار بھی تھیں۔ ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی سے پہلے وہ اس پلیٹ فارم پر اپنی ویڈیوز کے لیے کافی مشہور تھیں۔ اسے بدھ کے روز بڈگام کے چاڈورہ میں دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔