உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوراتری کے پہلے دن غلام نبی آزاد نے لانچ کی پارٹی، نام رکھا، ڈیموکریٹک آزاد پارٹی

    Youtube Video

    غلام نبی آزاد نے 26 اگست کو کانگریس پارٹی کی رکنیت چھوڑ دی تھی۔ اس کے بعد سے ان کی طرف سے نئی پارٹی کے قیام کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ خود غلام نبی نے کئی مواقع پر اس کا اشارہ دیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      جموں۔ کانگریس کے سابق لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے پیر کو اپنی نئی پارٹی کے نام کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کا نام ڈیموکریٹک آزاد پارٹی رکھا ہے۔ کانگریس سے ناطہ توڑنے کے بعد غلام نبی آزاد نے اپنے طور پر نئی پارٹی بنانے کا اشارہ دے دیا تھا۔ اس کے بعد ان کی نئی پارٹی کے نام کو لے کر قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا تھا۔ تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے نوراتری کے پہلے دن اپنی نئی پارٹی کے نام کا اعلان کر دیا۔

      غلام نبی آزاد نے 26 اگست کو کانگریس پارٹی کی رکنیت چھوڑ دی تھی۔ اس کے بعد سے ان کی طرف سے نئی پارٹی کے قیام کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ خود غلام نبی نے کئی مواقع پر اس کا اشارہ دیا تھا۔ کانگریس پارٹی چھوڑنے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ حامیوں سے ملاقات اور ان سے مشاورت کے بعد نئی پارٹی کے آغاز کا اعلان کریں گے۔ اپنی پارٹی کے نام کا اعلان کرنے سے پہلے، غلام نبی آزاد نے پیر کو کہا، 'لوگوں نے مجھے نئی پارٹی کے لیے تقریباً 1500 نام بھیجے تھے۔ ان میں سے بہت سے نام اردو اور سنسکرت میں بھی تھے۔ ان میں ہندوستانی کی طرح ہندی اور اردو کا ملا جلا نام بھی تھا۔ میں اپنی پارٹی کا نام جمہوری، پرامن اور آزادی  کو دکھانے والا رکھنا چاہتا ہوں۔

      علما نے وادی کشمیر کے اسکولوں میں بھجن گانے و سُوریہ نمسکار بند کرانے کا کیا مطالبہ


      ایرانی پولیس کی مظاہرہ کرنے والی خواتین پر گولیوں کی بارش، اب تک 50 کی موت



      بتا دیں کہ کانگریس چھوڑنے کے بعد غلام نبی آزاد نئی پارٹی کے نام کا اعلان کرنے کی تیاری میں مصروف ؎تھے۔ وہ اتوار کو جموں و کشمیر کے 3 روزہ دورے پر پہنچے۔ شیڈول کے مطابق غلام نبی آج سے 27 ستمبر تک سری نگر میں رہیں گے جس کے بعد وہ دہلی روانہ ہو جائیں گے۔ جموں پہنچنے پر غلام نبی آزاد کو کہا گیا کہ وہ کارکنوں اور لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں۔ نوراتری میں پارٹی کے نام کا اعلان پہلے ہی کیا جا رہا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: