اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بی ایس ایف کے ADG پی راما شاستری نے کہا، جموں و کشمیر میں سرحدوں پر حالات قابو

     ایس ٹی سی کشمیر میں بی ایس ایف کے نئے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحد کی حفاظت کسی بھی ملک کی داخلی سلامتی کے لئے اہم ہے اور ہماری فورس یہ کام بخوبی انجام دے رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      بی ایس ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی وی راما شاستری کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں سرحدوں پر حالات قابو میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کو قابل تسخیر بنا دیا گیا ہے تاہم بی ایس ایف چوکسی برت رہی ہے۔ شاستری کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر کسی بھی خلاف ورزی کو بی ایس ایف ناکام بنانے کیلئے اہل ہے۔ ایس ٹی سی کشمیر میں بی ایس ایف کے نئے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحد کی حفاظت کسی بھی ملک کی داخلی سلامتی کے لئے اہم ہے اور ہماری فورس یہ کام بخوبی انجام دے رہا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف دراندازی کے چلینج سمیت دیگر کئی چلینجوں کامقابلہ کرتی آئی ہے۔ پی وی راما شاستری نے مزید کہا کہ بی ایس ایف ڈرون، منشیات کی سمگلنگ جیسے چلینجوں کا مقابلہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف سرحدی آبادی کے ساتھ بہتر تال میل رکھکر ہر چلینج کا مقابلہ کررہی ہے اور ملک کے سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے۔

      انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر بی ایس ایف کی زبردست چوکسی کے سبب ہی اب پاکستان ڈرون کے ذریعے ہتھیار اور منشیات سرحد کے اس پار بیجنے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے، تاہم بی ایس ایف دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے سے بھی نمٹ رہا ہے۔

      منوج سنہا بولے: مختلف اسامیوں کی بھرتی عمل میں سو فی صد شفافیت ممکن بنائی جائے گی

      شراب پالیسی کو آئندہ 6 ماہ کیلئے ملی منظوری، جانئے کب کب ہوں گے ڈرائی ڈے؟

      ایڈیشنل ڈی جی بی ایس ایف نے مزید کہا کہ اہیں امید ہے کہ مستقبل میں منشیات کی سمگلنگ کو مکمل طور پر روکنے میں کامیاب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف سر حدی علاقوں میں مقامی پولیس سے بہتر تال میل بناکر سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی انجام دے رہا ہے اور اسطرح سرحدوں کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

      (رپورٹ: رمیش امباردار)
      Published by:Sana Naeem
      First published: