ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : ہندوستان ۔ پاکستان سرحد پر ملی سرنگ ، سینڈبیگ پر لکھا ملا کراچی ، تلاشی مہم شروع

بی ایس ایف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سانبہ کے باسنتار علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر قریب بیس فٹ طویل اور تین سے چار فٹ چوڑی ایک سرنگ ملی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 29, 2020 04:59 PM IST
  • Share this:
جموں و کشمیر : ہندوستان ۔ پاکستان سرحد پر ملی سرنگ ، سینڈبیگ پر لکھا ملا کراچی ، تلاشی مہم شروع
جموں و کشمیر : ہندوستان ۔ پاکستان سرحد پر ملی سرنگ ، سینڈبیگ پر لکھا ملا کراچی ، تلاشی مہم شروع ۔ تصویر : اے این آئی ۔

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو جموں کے ضلع سانبہ کے باسنتار علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر بیس فٹ طویل ایک سرنگ ملی ہے ہے۔ بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ سرنگ کے دہانے پر جو ریت کے تھیلے پائے گئے ہیں وہ پاکستان کے ہیں اوران پر شکرگڑھ کراچی لکھا ہوا تھا۔ بی ایس ایف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سانبہ کے باسنتار علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر قریب بیس فٹ طویل اور تین سے چار فٹ چوڑی ایک سرنگ ملی ہے ۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ سرنگ کو چھپانے کے لئے اس کے دہانے پر جو ریت کے تھیلے لگائے گئے تھے ان پر شکر گڑھ کرچی لکھا ہوا تھا۔ بیان کے مطابق سرنگ کا سراغ لگانے سے مستعد بی ایس ایف اہلکاروں نے پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کو اس طرف دھکیلنے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔



بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں کہ پاکستان کی طرف سرحد کے متصل علاقوں میں دہشست گرد دراندازی کرنے کے لئے بیتاب ہیں تاہم وہاں تعینات فوج تمام کوششوں کا ناکام بنا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرنگ کے منہ کے بعد یہ تقریبا 25 فٹ گہری ہے اور بی ایس ایف نے اس علاقہ میں آئی بی کے ساتھ مل کر ایک بڑی تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔ تاکہ دوسری کوئی ایسی سرنگ ہو تو اس کا پتہ لگایا جاسکے ، جو دراندازوں کو پاکستان سے سرحد پار کرنے میں مدد کرتی ہو ۔ ان کے ذریعہ دہشت گردوں ، ہتھیاروں اور نشیلی اشیا کی اسمگلنگ میں مدد ملتی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 29, 2020 04:54 PM IST