உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    BSF نے ایل او سی پر ناکام کی دراندازی کی کوشش، ایک پاکستانی شہری گرفتار

    Youtube Video

    ایک بیان میں بی ایس ایف نے کہا، "ایک پاکستانی شہری کو 26-27 اگست کی درمیانی رات کو آر ایس پورہ کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      سری نگر: ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر میں سرحد پار سے دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ارنیا سرحد پار کرنے والے ایک درانداز کو بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) نے گرفتار کر لیا۔ اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ایک بیان میں بی ایس ایف نے کہا، "ایک پاکستانی شہری کو 26-27 اگست کی درمیانی رات کو آر ایس پورہ کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔" اس سے کچھ دن پہلے بی ایس ایف کے اہلکاروں نے راجستھان کے جیسلمیر میں سادے والا بین الاقوامی سرحد سے ایک پاکستانی شہری کو ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔ اس کی شناخت عالم خان ولد فیض خان کے نام سے ہوئی تھی۔

      گزشتہ چند دنوں میں بھارتی فوج اور بی ایس ایف نے ایل او سی پر دراندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ جمعرات کو ایل او سی کے پار سے جموں و کشمیر میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہندوستانی فوج نے مار گرایا۔ فوج نے اپنا ویڈیو بھی جاری کیا تھا جس میں دیکھا جا رہا ہے کہ خراب موسم اور گھنے جنگلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 دہشت گرد سرحد پار سے اری سیکٹر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تینوں کو ہندستانی سکیورٹی فورسز نے کنٹرول لائن پر ہی ڈھیر کر دیا تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی سامان برآمد ہوا تھا۔

      وہیں شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعہ کو لشکر کے تین اوور گراونڈ ورکر کو سیکورٹی فورس نے گرفتار کیا تھا۔ ان کے پاس سے تین ہینڈ گرینیڈ، 9 پوسٹر اور 12 پاکستانی پرچم برآمد کیے گئے۔ پوچھ تاچھ میں انہوں نے بتایا کہ وہ سیکورٹی فورس اور باہری مزدوروں پر حملے کی فراق میں تھے۔

      jammu and kashmir: اری میں فوج نے دراندازی کی بڑی کوشش کو کیا ناکام، 3دہشت گرد ہوئے ڈھیر

      پولیس نے بتایا کہ فون و سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر بومئی چوک پر ناکہ لگایا گیا تھا۔ اس دوران چیکنگ میں گوری پورہ سے بومئی کی جانب آرہے تین لوگوں کی سرگرمیاں مشتبہ نظر آئیں۔ انہیں رُکنے کو کہا گیا تو وہ بھاگنے لگے، لیکن ان کا پیچھا کر کے انہیں پکڑ ہی لیا گیا تھا۔

      Ghulam Nabi Azad نے چھوڑا کانگریس کا ساتھ، 5صفحات پر مشتمل خط لکھ کر دے دیا استعفیٰ

      گزشتہ تین دنوں میں وادی میں دراندازی کی یہ چوتھی کوشش تھی۔ 23 اگست کی رات کو اکھنور سیکٹر کے پلانوالہ میں فوج کے جوانوں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔ فوج نے ٹویٹ کیا تھا کہ اس وقت تک یہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں دراندازی کا تیسرا واقعہ تھا

      اس سے قبل 21 اور 22 اگست کو جھنگر اور لام کے علاقوں میں مسلسل دو دراندازی کی کوششیں کی گئی تھیں جس میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔ فوج کی 80 انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر کپل رانا نے کہا تھا کہ اس واقعے میں دہشت گردوں کے ایک بدنام گائیڈ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گائیڈ کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک سینئر اہلکار نے گروپ کی قیادت کرنے کا کام سونپا تھا۔

      ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: