پیر کی دیر رات تقریباً 11.30 بجے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سرحد پر کناچک علاقے میں ڈرون کی سرگرمی دیکھی گئی۔ اس کے بعد بی ایس ایف اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی۔ وہیں اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد دیر رات تک پورے علاقے میں تلاشی مہم چلائی گئی۔ بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے منگل کو جموں ضلع میں ہندوستان-پاکستان سرحد پر ڈرون جیسی چیز کی آواز سننے کے بعد تھوڑی دیر کے لئے فائرنگ کی۔ آواز سے شبہ ہوا کہ کوئی ڈرون ادھر ادھر اڑ رہا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اکھنور علاقے میں تقریباً 800 میٹر کی بلندی سے کچھ آواز سن کر الرٹ فوجیوں نے گولی چلا دی۔ تمام متعلقہ حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے اور تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔
بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ ہندوستان-پاکستان سرحد پر ہر جگہ ڈرون کا خطرہ ہے لیکن سیکورٹی فورسز سرحد پار سے کسی بھی ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور بی ایس ایف سرحد پر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پوری طرح چوکس ہے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ڈرون سے جڑے پے لوڈ کو نیچے لایا گیا۔ پے لوڈ بچوں کے ٹفن باکس کے اندر 3 Magnetic IED پیک تھے جس میں الگ الگ وقت کے لئے ٹائمرسیٹ کیا گیا تھا۔ آئی ای ڈی کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون کناچک سرحد کے پار سے آیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ان دنوں پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
Defence Acquisition: وزارت دفاع نے 76,390کروڑروپے کے فوجی سازوسامان کی خریداری کودی منظوری
بتادیں کہ آج جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں پیر کو سیکورٹی فورس کے ساتھ انکاونٹر میں لشکر طیبہ کا ایک پاکستانی دہشت گرد مارا گیا ہے جب کہ تین دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سوپور کے جالور علاقے کے پانی پورہ جنگل میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خصوصی اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے سکورٹی فورس نے وہاں محاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورس پر فائرنگ کی جس کے بعد تلاشی مہم انکاونٹر میں تبدیل ہوگئی اور جوابی کارروائی کی گئی۔ کشمیر علاقے کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)وجئے کمار نے کہا کہ انکاونٹر میں ایک پاکستانی دہشت گرد مارا گیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔