جموں: بین الاقوامی سرحدپرنظرآئیں پاکستانی ڈرونز،ہندوستانی فوج نے اٹھایا یہ بڑا قدم
ہندستانی فوج کی بڑی کارروائی
پاکستانی ڈرونز کا ہندوستانی ہوائی حدود میں داخل ہونے کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال رواں کے 25 فروری کو جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد پر اتفاق کے بعد سرحدوں پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔حکام کا ماننا ہے کہ پاکستانی ڈرونز بھارتی ہوائی حدود میں داخل ہو کر جنگجوؤں کے لئے ہتھیار اور نشہ آور چیزیں ڈالتے ہیں
جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کی علی الصبح بارڈر سیکورٹی فورسز (BSF) اہلکاروں نے دو پاکستانی ڈرونز پر اس وقت گولیاں برسائیں جب وہ ہندوستانی ہوائی حدود میں داخل ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کی صبح ساڑھے چار سے پونے پانچ بجے کے درمیان بی ایس ایف اہلکاروں نےہندوستانی ہوائی حدود میں داخل ہونے والے دو پاکستانی ڈرونز کو مار گرانے کے لئے گولیاں چلائیں جس کے بعد دونوں ڈرونز واپس چلے گئے۔یادرہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے بعد یہ پہلا واقعہ جب پاکستان ڈرونز کو ہندوستانی فضائی حددو میں دیکھا گیاہے۔
BSF troops in Arnia Sector foiled Drones intrusion bid by Pakistan on IB . During the early morning hours today, two Drones/UAV were observed entering from Pakistan side and Immediately fired upon by vigilant BSF troops which compelled it to retreat back to Pakistan territory .
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ ڈرونز نے واپسی سے قبل کچھ سامان وغیرہ مت ڈالا۔پاکستانی ڈرونز کا ہندوستانی ہوائی حدود میں داخل ہونے کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال رواں کے 25 فروری کو جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد پر اتفاق کے بعد سرحدوں پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔حکام کا ماننا ہے کہ پاکستانی ڈرونز بھارتی ہوائی حدود میں داخل ہو کر جنگجوؤں کے لئے ہتھیار اور نشہ آور چیزیں ڈالتے ہیں۔
دریں اثنا بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کی علی الصبح آرنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی طرف سے دو ڈرونز کو اس طرف داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے فوری طور ان پر فائرنگ کرکے انہیں واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔بیان میں کہا گیا کہ بی ایس ایف کے انٹلی جنس برانچ کو پاکستان کی طرف سے ہتھیار اس طرف بھیجنے کے لئے ڈرونز کا استعمال کرنے کے متعلق اطلاعات موصول ہو رہی تھی جس کے پیش نظر جوان سرحد پر ہوشیار ہیں۔بیان کے مطابق پاکستانی فوج ڈرونز کے ذریعے بھارتی ہوائی حدود میں داخل ہو کر جنگجوؤں کے لئے ہتھیارڈالنے کی کوششیں کر رہی ہے جنہیں وہاں موجود بی ایس ایف اہلکار ناکام بنا رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ بی ایس ایف نے سال گذشتہ کے 20 جون کو بی او پی پنسا میں اسلحہ و گولہ بارود سے لدے ایک پاکستانی ہکسا کاپٹر کو مار گرایا تھا
یو این آئی ان پٹ کے ساتھ
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔