ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بڈگام پولیس اور سیول انتظامیہ نے غیر قانونی افیم کی کاشت کو تباہ کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائی

انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیس کنال اراضی پر مشتمل پوست کی کاشت کو تباہ کیا۔

  • Share this:
بڈگام پولیس اور سیول انتظامیہ نے غیر قانونی افیم کی کاشت کو تباہ کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائی
انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیس کنال اراضی پر مشتمل پوست کی کاشت کو تباہ کیا۔

بڈگام پولیس اور سیول انتظامیہ نے غیر قانونی پوست یعنی خشخاش کی کاشت کو تباہ کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائی۔ انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیس کنال اراضی پر مشتمل پوست کی کاشت کو تباہ کیا۔ معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے محکمہ ایکسائز اور ریونیو حکام کے ساتھ مل کر منشیات کی کاشت کے خلاف خصوصی مہم چلاکر بھاری تعداد میں پوست کی کاشت کوتباہ کیا۔


اس مہم کی شروعات وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ،بنہامہ، پونچھ گنڈاور خانصاحب علاقوں میں بیس کنالوں پر غیر قانونی پوست کی کاشت کو تباہ کردیا۔ ایس ایچ او بیروہ اور تحصیلدار بیروہ اور خانصاحب میں ایس ڈی پی او اور محکمہ ایکسائز کے افسران نے مہم چلا کر اس غیر قانونی عمل کا خاتمہ کیا۔ پولیس نے اراضی کے مالکان کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں کیس درج کردیے۔


تحصیلدار بیروہ ڈاکٹر ہارون الرشید نے نیوز18اردو کو بتایا کہ منشیات فروشوں اور پوست کی کاشت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے کاروائیاں جاری رکھیں گے۔




بڈگام پولیسں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان منشیات فروشوں کی جانکاری فراہم کریں ۔تاکہ بر وقت ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سماجی کارکن فیصل بانڈے نے نیوز18اردو کو بتایا کہ منشیات کی لعنت وادی کشمیر میں کافی تیزی سے بڑھ رہی ہے اس کی روک تھام کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو آگے آنا چاہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 29, 2021 08:42 PM IST