உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: بڈگام پولیس نے 02 چوروں کو کیا گرفتار کیا، چوری شدہ مال برآمد

    جموں وکشمیر: بڈگام پولیس نے 02 چوروں کو کیا گرفتار کیا، چوری شدہ مال برآمد

    جموں وکشمیر: بڈگام پولیس نے 02 چوروں کو کیا گرفتار کیا، چوری شدہ مال برآمد

    جموں وکشمیر کے بڈگام کے ماگام پولیس نے دو چوروں کو زیورات سمیت گرفتار کیا ان کے قبضے سے چوری شدہ مال بھی برآمد کیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gulmarg | Srinagar | Jammu and Kashmir
    • Share this:
    بڈگام: جموں وکشمیر کے بڈگام کے ماگام پولیس نے دو چوروں کو زیورات سمیت گرفتار کیا ان کے قبضے سے چوری شدہ مال بھی برآمد کیاگیا۔ واضح رہے کہ بڈگام کے ماگام پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی کہ دو افراد نارہ بل مارکیٹ میں سونے کے زیورات ایک سونے کے اسمتھ کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور کہا کہ ان افراد کے پاس سونے کے سامان سے متعلق کوئی سیلز واؤچر نہیں ہے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن ماگام کی پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے قبضے سے سونے کے چار سکے، سونے کی ایک چوڑیاں اور ایک انگوٹھی برآمد ہوئی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ برآمد شدہ سونے کے سامان کیس سے متعلق چوری کی جائیداد نکلی۔ دونوں افراد کے خلاف کیس درج کیاگیا۔ دونوں کی شناخت چچی لورہ کنزر کے غلام حسن زرگر اور واری پورہ پائین کنزر کے مشتاق احمد راتھر کے طور پر ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    Jammu and Kashmir: سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی کامیابی، کپواڑہ میں دو ہائی برڈ دہشت گرد ہوئے گرفتار

    ماگام پولیس اسٹیشن میں کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سماجی جرائم سے متعلق معلومات فوری طور پر پولیس دیں اور بڈگام پولیس سماجی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

    دوسری جانب، کئی ہفتوں سے شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور وسطیٰ کشمیر کے ضلع بڈگام میں چوریوں کے واردات بڑھ رہے ہیں۔ ٹنگمرگ میں چند روز میں کئی گاڑیوں پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا۔ اسی پٹن میں بھی کئی رہائشی مکانات سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چور اڑا لئے۔ پولیس ان چوروں کی تلاش میں بڑے پیمانے پر لگے ہوئے ہیں۔ لوگ بھی اپیل کررہے ہیں ان چوروں پر لگام کسنے کی ضرورت ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: