J&K News: بڈگام پولیس نے کئی کنال اراضی پر پھیلی پوست کی کاشت کو کیا تباہ، دی یہ وارننگ
J&K News: بڈگام پولیس نے کئی کنال اراضی پر پھیلی پوست کی کاشت کو کیا تباہ، دی یہ وارننگ
Jammu and Kashmir : پولیس اور سیول انتظامیہ نےکمیونٹی ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ممنوعہ اشیاء کی کاشت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں ۔ منشیات کی فروخت اور ممنوعہ اشیاء کی کاشت میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔
بڈگام: پوست یعنی خشخاش کی کاشت کو جڑ سے ختم کرنے کی مسلسل کوششوں کے تحت بڈگام پولیس اور ریونیو حکام کی مشترکہ ٹیموں کے ذریعہ سے ایک مہم شروع کی گئی ہے ، جس کے تحت آرہ بل، پیٹھ زانیگام میں کئی کنال اراضی پر کچی افیون کے ساتھ غیر قانونی پوست کی کاشت کوتباہ کر دیا گیا۔ ریونیو ٹیم کی سربراہی نائب تحصیلدار بیروہ فیاض احمد خان کر رہے تھے جبکہ پولیس ٹیم کی سربراہی سب انسپکٹر بیروہ پولیس اسٹیشن کے علی محمد کر رہے تھے۔
پوست کی غیر قانونی کاشت کرنے والوں کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 61/2022 پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کیا گیا ہے ۔ پولیس اور سیول انتظامیہ نےکمیونٹی ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ممنوعہ اشیاء کی کاشت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں ۔ منشیات کی فروخت اور ممنوعہ اشیاء کی کاشت میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔
واضح رہے کہ کشمیر میں مختلف مقامات پر خشخاش کی کاشت کے خلاف شکنجہ کسا جارہا ہے اور ملوث افراد کو بھی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں منشیات کی جانب نوجوانوں کا رجحان کافی تیزی سے بڑھ رہاہے ، جس پر لوگوں میں کافی تشویش پائی جارہی ہے۔
ماہرین اور معزز شہری اس سخت ترین لعنت سے بچنے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے پر زور دے رہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ منشیات کی کاشت اور اس استعمال پر بھی سخت پابندی عائد ہو، تاکہ بروقت اس لت پر قابو پایا جاسکے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔