உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڈگام کے ماگام میں دو صفر کے جلوس عزاء کے سلسلے میں بڈگام پولیس نے جاری کی ٹریفک ایڈوائزری

     یہ جلوس عزاء کرال ڈانگر پورہ ماگام سے برآمد ہوتا ہے اور ماگام مین بازار سے گزر کر مرکزی امام بارگاہ یاگی پورہ ماگام میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران سرینگر گلمرگ ہائی پر ٹریفک متاثر رہتا ہے۔ ٹ

    یہ جلوس عزاء کرال ڈانگر پورہ ماگام سے برآمد ہوتا ہے اور ماگام مین بازار سے گزر کر مرکزی امام بارگاہ یاگی پورہ ماگام میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران سرینگر گلمرگ ہائی پر ٹریفک متاثر رہتا ہے۔ ٹ

    یہ جلوس عزاء کرال ڈانگر پورہ ماگام سے برآمد ہوتا ہے اور ماگام مین بازار سے گزر کر مرکزی امام بارگاہ یاگی پورہ ماگام میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران سرینگر گلمرگ ہائی پر ٹریفک متاثر رہتا ہے۔ ٹ

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
    آج تیس اگست اور اسلامی کیلنڈر کے مطابق دو صفر کی مناسبت سے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام میں ایک بڑا جلوس عزاء برآمد ہونے کے سلسلے میں بڈگام پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ یہ جلوس عزاء کرال ڈانگر پورہ ماگام سے برآمد ہوتا ہے اور ماگام مین بازار سے گزر کر مرکزی امام بارگاہ یاگی پورہ ماگام میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران سرینگر گلمرگ ہائی پر ٹریفک متاثر رہتا ہے۔ ٹریفک کی بھیڑ سے بچنے اور مسافروں کی سہولت کے لیے ٹریفک ڈائیورشنز روٹ منتخب کئے گئے ہیں۔ نارہ بل سے آنے والا اور بیروہ جانے والے ٹریفک کوکانہامہ چوک پر بٹ پورہ،روشن آباد،ایس کے پورہ،رٹھ بگ بیروہ کے راستے موڑ دیا جائے گا۔

    گلمرگ، ٹنگمرگ اور کنزر جانے والی ٹریفک کو کانہامہ چوک پر نوری پورہ، ارچندرہامہ، گنڈ خواجہ قاسم، کنگم ڈارہ،نولری، لالپورہ، این ٹی آر کے راستے منگلورا سے نکل کر گلمرگ ٹنگمرگ جاسکتے ہیں۔ٹنگمرگ،گلمرگ،کنزر سے سری نگر جانے والی بڑی گاڑیوں کو منگلارہ سے لال پورہ،ماموسہ،شرپورہ،زنگم نیشنل ہائی وے کے راستے سے جاسکتے ہیں۔

    Swiggy, Zomato جیسے ایپ سے آن لائن کھانا منگانا 60 فیصد تک مہنگا؟ سروے سے بڑا انکشاف

    Delhi Liquor Policy 2022: منیش سسودیا کے بینک لاکر کھولنے کا عمل شروع، CBI کر رہی ہے جانچ

    ٹنگمرگ،گلمرگ،کنزر سے سری نگر جانے والی ہلکی گاڑیوں کو چچی لورہ سے کرالپورہ ماگام،احمد پورہ-کنگم ڈارہ،سنگھ پورہ نیشنل ہائی وے کے راستے سے موڑ دیا جائے گا۔ اس روٹ پر صرف یک طرفہ ٹریفک کی اجازت ہوگی۔ ٹنگمرگ،گلمرگ سے بیروہ جانے والی ٹریفک کو چچی لورہ میں موڑ کر گوئیگام، بدرن کے راستے ہوگا۔بیروہ سے سری نگر جانے والی ٹریفک کو وتہ ماگام کراسنگ پر پیٹھ مکہامہ بٹہ پورہ این ٹی آر سے ہوتے ہوئے بون کانہامہ میں موڑ دیا جائے گا۔ وتہ ماگام کراسنگ سے بٹ پورہ چوک تک اس راستے پر صرف ایک طرفہ ٹریفک کی اجازت ہوگی۔

    بیروہ سے ٹنگمرگ،گلمرگ، کنزر جانے والی ٹریفک کو بدرن کراسنگ پر بدرن ،گوئیگام این ٹی آر کے راستے چچی لورہ میں موڑ دیاجائے گا۔عوام الناس سےدرخواست کی جاتی ہے کہ وہ ٹریفک جام اور تکلیف سے بچنے کے لیے ایڈوائزری پر عمل کریں۔کسی بھی مدد کے لیے براہ کرم درج ذیل ٹیلیفون نمبروں پر پولیس بڈگام سے رابطہ کریں. پی سی آر بڈگام📞 *01951-255027*📞 *01951-255207*📲 *8082567612**ایس ایچ او ماگام*📲 *9906449794*
    Published by:Sana Naeem
    First published: