உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: بڈگام پولیس کی کارروائی، چوروں کے گروہ کا پردہ فاش، 7چور گرفتار، 5 لاکھ سے زیادہ مالیت کا سامان برآمد

    بڈگام پولیس کی کارروائی، چوروں کے گروہ کا پردہ فاش، 7چور گرفتار، 5 لاکھ سے زیادہ مالیت کا سامان برآمد

    بڈگام پولیس کی کارروائی، چوروں کے گروہ کا پردہ فاش، 7چور گرفتار، 5 لاکھ سے زیادہ مالیت کا سامان برآمد

    بڈگام کے ماگام پولیس نے چوروں کے ایک گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے سات افراد کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کا چوری شدہ املاک بھی برآمد کیاہے۔پولیس کے مطابق یکم دسمبر کو پولیس اسٹیشن ماگام کو بٹہ پورہ کانہامہ کے منصور احمد کی طرف سے اگریکلان ماگام میں واقع اس کی ورکشاپ منصور آٹوموبائلز میں چوری کی شکایت موصول ہوئی۔

    • Share this:
    بڈگام: بڈگام کے ماگام پولیس نے چوروں کے ایک گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے سات افراد کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کا چوری شدہ املاک بھی برآمد کیاہے۔پولیس کے مطابق یکم دسمبر کو پولیس اسٹیشن ماگام کو بٹہ پورہ کانہامہ کے منصور احمد کی طرف سے اگریکلان ماگام میں واقع اس کی ورکشاپ منصور آٹوموبائلز میں چوری کی شکایت موصول ہوئی۔ اس شکایت کے بعد ایس ایچ او ماگام گوہر علی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے چوروں کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی تھی۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 254/2021 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ماگام میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی تھی۔

    تحقیقات کے دوران کچھ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے پکڑا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ایک ملزم عمران حسن میر ولد منظور احمد میر ساکن کاکر پورہ میر گنڈ پٹن نے مذکورہ کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس کے انکشافات سے اس کے مزید دو ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ جن کی شناخت یاور عباس ملک سکنہ لشکر محلہ نشاط اور اعجاز احمد ملہ جو دیور پرہ ہاس پورہ کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے مجرمانہ سازش رچی اور جرائم کی واردات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ان تینوں سے مسلسل پوچھ گچھ کے دوران، ایک سید اختر شاہ ولد سید مصطفی شاہ  پری ہاس پورہ پٹن سے چوری شدہ املاک کی برآمدگی کی گئی جسے اس نے شادی پورہ کراسنگ کے قریب اپنی ورکشاپ میں چھپا رکھا تھا۔

    تفتیشی ٹیم نے ان کے دیگر ساتھیوں یعنی پرویز احمد گورو سے مزید املاک برآمد کیا۔ گاندر بل کے عرفان حسین صوفی  نے ڈب گاندربل میں اپنی ورکشاپ میں بھی کچھ املاک چھپایا تھا۔ بعد ازاں عمران حسن میر کی رہائش گاہ سے چوری شدہ املاک کی کچھ مزید برآمدگی ہوئی جسے اس نے ایک ٹین کے شیڈ میں چھپا رکھا تھا۔تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایک اور شخص کا نام ذوالفقار احمد ڈار ولد غضنفر جو چینابل میرگنڈ پٹن سے تعلق رکھتے ہیں،یہ بھی اس جرم کا حصہ تھا جس نے اپنی ماروتی گاڑی-800 بیئرنگ رجسٹریشن نمبر PB 10AG-9210 کو اس جرم کے لیے استعمال کیا تھااس گاڑی کو ووسن کنگن گاندربل سے ضبط کیا گیا۔برآمد شدہ املاک کی قمیت پانچ لاکھ سے زیادہ ہے۔ اس معاملے کولیکر ماگام پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیاہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی اس بروقت کاروائی پر ان کی سراہانا کی۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: