உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڈگام پولیس نے بیروہ میں غیر قانونی لکڑی برآمد کی، ملزم گرفتار، کیس درج، تحقیقات شروع

    بڈگام پولیس نے بیروہ میں غیر قانونی لکڑی برآمد کی، ملزم گرفتار، کیس درج

    بڈگام پولیس نے بیروہ میں غیر قانونی لکڑی برآمد کی، ملزم گرفتار، کیس درج

    بڈگام پولیس نے بیروہ بڈگام میں غیر قانونی لکڑی برآمد کی، ملزم گرفتار۔کیس درج، تحقیقات شروع۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Badgam, India
    • Share this:
    بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ پولیس نے غیر قانونی جنگلاتی لکڑی برآمد کی ہے اور جرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ پولیس تھانہ بیروہ کو اطلاع ملی کہ ایک محمد اسلم ملک واتل پورہ بیروہ نے اپنے رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں غیر قانونی لکڑی رکھی ہوئی ہے، جو اسے دوسرے علاقے میں سمگل کرنے کا منصوبہ ہے اور ملزم مناسب وقت کا انتظار کر رہا ہے۔

    پولیس پارٹی نے فوراً مخصوص مقام پر چھاپہ مار کر اس کے قبضے سے غیر قانونی لکڑی کی 05 لاگس (logs) برآمد کئے ہیں اور ملزم اسمگلر کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 135/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    جموں وکشمیر: ایل او سی کے قریب تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک، اے کے -47 رائفل اور ہینڈ گرینیڈ برآمد

    یہ بھی پڑھیں۔

    جموں وکشمیر: پلوامہ میں بہار کے 2 مزدوروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ، حالت نازک

    بیروہ پولیس نے اس سے پہلے بھی کئی ایسے لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا، جو غیر قانونی طور پر جنگلات سے لکڑی کاٹ کر اسمگلنگ کر رہے تھے۔ پولیس ایسے جرائم کو روکنے میں چوکس رہتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف ان کی مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے اارکین کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پولیس اپنے معاشرے کو جرائم سے پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

    پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا عزم کیا ہے، جو بھی کسی بھی جرائم میں ملوث پایا جائے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: