உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راحت پہنچانے کیلئے معذوروں کو ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے تقسیم کی اسکوٹی

    ان معذوروں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی انتظامیہ کی جانب سے اسکوٹی فراہم کی گئی۔

    ان معذوروں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی انتظامیہ کی جانب سے اسکوٹی فراہم کی گئی۔

    ان معذوروں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی انتظامیہ کی جانب سے اسکوٹی فراہم کی گئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    معذوروں کو راحت پہنچانے اور انہیں فروغ دینے کے لئے آج بڈگام میں معذور لوگوں کو زندگی کا پہیا فراہم کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے معذوروں کو اسکوٹی فراہم کی گئی۔ آج ضلع کے تئیس معزوروں کو یہ اسکوٹی فراہم کی گئی۔ اسکوٹی ملنے پر معذوری نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ان کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا گیا اور اب وہ آسانی سے بغیر کسی کے مدد کے ایک جگہ سے دوسری جگہ جا سکتے ہیں وہ اپنی پڑھائی کے لئے اسکولوں اور کالجوں کی جانب آسانی سے جا سکتے ہیں۔

    ان معذوروں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی انتظامیہ کی جانب سے اسکوٹی فراہم کی گئی۔ معذورخواتین کا کہنا تھا انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا تھا لیکن اب اس اسکوٹی کی وجہ سے انکی جان میں جان آگئی اور وہ اب بغیر کسی کی مدد کے اپنا کام کر سکتی ہیں۔

    ضلع ترقیافی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا ، ڈی ڈی سی چیرمین بڈگام نذیر احمد خان اور ڈسٹرکٹ سوشیل ویلفیئر افسر فرہانہ اصغر نے ان معزوروں کو اسکوٹی کی چابی دی۔ ڈی سی بڈگام نے کہا کہ انتظامیہ لگاتار ان افراد کے فروغ کے لئے کام کر رہا ہے۔ وہیں فرہانہ کا کہنا تھا آج تئیس افراد کو اسکوٹی دی گئی اور دیگر معذوروں کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

     
    Published by:Sana Naeem
    First published: