اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Budget 2023: عام بجٹ کو فاروق عبد اللہ نے بتایا اچھا تو محبوبہ مفتی نے قراردیا عوام دشمن، جانئے کیا کہتے ہیں جموں و کشمیر کے لوگ

    Budget 2023: عام بجٹ کو فاروق عبد اللہ  نے بتایا اچھا تو محبوبہ مفتی نے قراردیا عوام دشمن، جانئے کیا کہتے ہیں جموں و کشمیر کے لوگ

    Budget 2023: عام بجٹ کو فاروق عبد اللہ نے بتایا اچھا تو محبوبہ مفتی نے قراردیا عوام دشمن، جانئے کیا کہتے ہیں جموں و کشمیر کے لوگ

    Jammu and Kashmir News: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی طرف سے آج پارلیمنٹ میں 2023-24 کے لئے پیش کی گئی بجٹ تجاویز پر جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں اور مختلف سیکٹروں سے وابستہ افراد نے اپنا ملا جُلارد عمل ظاہر کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
      رمیش امباردار

      جموں : وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی طرف سے آج پارلیمنٹ میں 2023-24 کے لئے پیش کی گئی بجٹ تجاویز پر جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں اور مختلف سیکٹروں سے وابستہ افراد نے اپنا ملا جُلارد عمل ظاہر کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارلیمنٹ میں  پیش کئے گئے عام بجٹ کو اچھا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں مڈل کلاس کے لوگوں کو راحت دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے منفرد انداز میں یہ بھی کہا کہ جب پارلیمنٹ میں انہیں موقع ملے گا تو وہ ضرور بجٹ پر اپنی بات رکھیں گے۔

      وہیں پی ڈی پی نے اس بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیا ۔ پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بجٹ کچھ تجارت پیشہ افراد کے لئے ہی ہے اور اس میں عام لوگوں کے مفادات کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے عام لوگوں پر مزید بوجھ ڈالا گیا ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو بجٹ میں یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔ پردیش کانگریس نے محتاط انداز میں اس بجٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی کے سینیرلیڈر رویندر شرما نے کہا ہے کہ اگرچہ ٹیکسوں میں کچھ کمی کی گئی ہے تاہم  بے روزگاری اور مہنگائی پرقابو پانے کے لئے بجٹ میں کوئی خاص تجویز نہیں رکھی گئی ہے۔

      انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے کسی خاص راحت کا ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے مزید کچھ کیاجائے گا۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی  نے اگرچہ بجٹ کی مخالفت بھی نہیں کی ہے تاہم کہا کہ جموں و کشمیر میں ہائیڈرو پاور کو فروغ دینے کے لئے بجٹ میں خاص سکیم ہونی چاہئیے تھی۔ پارٹی کے سینیر لیڈر غلام حسن میر نے کہا کہ زراعت اور باغبانی شعبوں کے لئے کوئی خاص رعایت بھی نہیں دی گئی ہے۔

      انہوں نے وزیر خزانہ سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کے زرعی اور باغبانی شعبے کے لئے کسی خاص سکیم کا اعلان کریں۔ سی پی آئی ایم کے سینیر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے بجٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام دشمن بجٹ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں بے روزگاروں کے لئے کوئی خاص سکیم کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

      ادھر پردیش بی جے پی نے اس بجٹ کومنصوبہ بند بجٹ قرار دیا ہے۔ پارٹی کے پردیش صدر رویندر رینہ نے کہا کہ اس بجٹ میں سماج کے ہر طبقے کے لوگوں خاص کر خواتین کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور یہ ایک تاریخی بجٹ ہے۔ جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے بجٹ کو تاریخی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ میں ہر طبقے کی بہبود کا خیال رکھا گیا ہے۔ چیمبر نے اس بجٹ کو کافی اچھا بجٹ قرار دیا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: جموں یونیورسٹی میں پانچ روزہ چھتیس واں انٹر یونیورسٹی نارتھ زون یوتھ فیسٹول شروع


      یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: موسم نے پھر بدلی کروٹ، پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری، میدانی علاقوں میں بارش



      سرینگر کی بٹہ مالو ٹریڈرس فیڈریشن نے بھی بجٹ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام دوست بجٹ قرار دیا ہے۔ زراعت اور باغبانی سیکٹر سے وابستہ لوگوں نے بھی بجٹ پر قدرے خوشی کا ہی اظہار کیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: