உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: وقف املاک پر قابض افراد کے خلاف چلایا جائے گا بلڈوزر، وقف بورڈ کی چیئرپرسن کی وارننگ

    J&K News: وقف املاک پر قابض افراد کے خلاف چلایا جائے گا بلڈوزر، وقف بورڈ کی چیئرپرسن کی وارننگ

    J&K News: وقف املاک پر قابض افراد کے خلاف چلایا جائے گا بلڈوزر، وقف بورڈ کی چیئرپرسن کی وارننگ

    Jammu and Kashmir News: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے وقف کی املاک پر قابض افراد کے خلاف بلڈوزر چلانے کی وارننگ دی ہے ۔

    • Share this:
    سری نگر : جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے وقف کی املاک پر قابض افراد کے خلاف بلڈوزر چلانے کی وارننگ دی ہے ۔ سرینگر میں آج وقف عہدیداروں کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ کئی لوگوں نے وقف کی املاک پر قبضہ کیا ہے اور کچھ وقف کی کمرشیل املاک کا استعمال کرکے کمائی تو کر رہے ہیں ، لیکن کرایہ نہ دینے کے برابر ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے : سری نگر میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکارکو ماری گولی، سنگین حالت میں اسپتال میں داخل


    درخشاں اندرابی نے کہا کہ اب وہ وقت گیا جب لوگ وقف کی املاک کا لُوٹ کریں۔ انہوں نے سخت الفاظ کا استعمال کرکے کہا کہ ایسے لوگ ڈاکو ہیں اور ان کے لئے اب کوئی سفارش اور کوئی رشوت کام نہیں آئے گی ، جو وقف کی دُکانوں سے کروڑوں کماتے ہیں لیکن کرایہ چند روپے ہی ادا کرتے ہیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے : حزب المجاہدین کمانڈر اشرف مولوی کی ہلاکت پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی


    چیئر پرسن جموں و کشمیر وقف بورڈ نے کہا کہ زیارت گاہوں پر آنے والے چندے اور نظر نیاز پر بھی کئی لوگ ڈاکہ ڈال رہے ہیں اور اس رقم کا استعمال شفاف بنانے کے لئے چندے اور نظر و نیاز کے پورے نظام کو آن لائن کیا جائے گا۔ ڈاکٹر درخشاں نے وقف کی آمدنی سے جموں و کشمیر میں کینسر اسپتال بنانے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔

    واضح رہے کہ کشمیر کی زیارت گاہوں پر نظر و نیاز کا ایک بڑا حصہ مجاور لے جاتے ہیں اور یہ معاملہ پہلے بھی سُرخیوں میں رہا ، لیکن کوئی حکومت انہیں ان زیارت گاہوں سے بے دخل نہیں کرسکی ۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا تعلق بی جے پی سے ہے اور بعد میں انہیں جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن بنا کر وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: