اپنا ضلع منتخب کریں۔

    16مارچ سے 5 اپریل تک لئے جانے والے مختلف اسامیوں کے کمپیوٹر بیسڈ امتحانات فی الحال ملتوی

    بورڈ نے ا ن امتحانات کو منعقد کرانے کے لئے ممبئی کی ایک نجی ایجنسی ایپ ٹیک کو یہ ذمہ داری سونپی تھی جس کی بڑے پیمانے پر امیدواروں نے مخالفت کی تھی کیونکہ ملک کی کئی ریاستوں میں یہ ریکروٹنگ ایجنسی پہلے ہی بلیک لسٹ ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے کل ایک فیصلہ لیتے ہوئے 16 مارچ سے 5 اپریل تک لئے جانے والے مختلف اسامیوں کے کمپیوٹر بیسڈ امتحانات فی الحال ملتوی کر دئے ہیں۔ بورڈ یہ فیصلہ امیدواروں کی طرف سے پورے جموں و کشمیر میں احتجاجی دھرنوں کے بعد لینے پر مجبور ہوگیا ہے۔ بورڈ نے ا ن امتحانات کو منعقد کرانے کے لئے ممبئی کی ایک نجی ایجنسی ایپ ٹیک کو یہ ذمہ داری سونپی تھی جس کی بڑے پیمانے پر امیدواروں نے مخالفت کی تھی کیونکہ ملک کی کئی ریاستوں میں یہ ریکروٹنگ ایجنسی پہلے ہی بلیک لسٹ ہے۔

      امیدوار کئی روز سے اس ایجنسی کے ذریعے یہ امتحانات منعقد کرانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور ان کے اس احتجاج میں یہاں کی کئی علاقائی سیاسی پارٹیاں بھی میدان میں اُتر گئی تھیں۔ یہ معاملہ اس لئے زور پکڑ چکا تھا کیونکہ پہلے ہی بورڈ کے کئی امتحانات میں دھاندلیوں کی شکایات کے بعد سلیکشن لسٹ منسوخ کئے جا چکے ہیں اور تحقیقاتی کمیٹاں ان دھاندلیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کرچکی ہیں جس وجہ سے کئی سلیکشن لسٹ منسوخ کرکے اب ان کے نئے سرے سے امتحانات لئے جانے والے تھے۔

      کل رات دیر گئے تک جموں میں احتجاجی امیدواروں نے اپنی اس مانگ کوپورا کرانے کے لئے دھرنا دیا جس کے بعد بی جے پی کے کئی سینئر لیڈر ان سے ملے اور انہیں دھرنا ختم کرنے پر راضی کیا۔ اس کے فورا بعد سروسزسلیکشن بورڈ کی طرف سے یہ تمام امتحانات فی الحال ملتوی کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

      بورڈ کے اس فیصلے سے احتجاجی امیدواروں نے راحت کی سانس لی ہے۔ واضح رہے سرکار یہ امتحانات مقررہ تاریخوں پر منعقد کرانے کے لئے تمام انتظامات کرچکی تھی اور امیدواروں کویہ بھروسہ دلانے کی کوشش کر رہی تھی کہ اسبار یہ امتحانات شفاف طریقے سے منعقد کرائے جائیں گے۔

      رپورٹ: (رمیش امباردار)
      Published by:Sana Naeem
      First published: