پہلے گولیاں برسائیں، پھر گرینیڈ پھینکا، دیکھئے سی آئی ایس ایف کی بس پر دہشت گردانہ حملے کا CCTV فوٹیج
پہلے گولیاں برسائیں، پھر گرینیڈ پھینکا، دیکھئے سی آئی ایس ایف کی بس پر دہشت گردانہ حملے کا CCTV فوٹیج ۔ تصویر : AP
CISF BUS ATTACK: ۔ 2 منٹ 2 سیکنڈ کا یہ ویڈیو نیوز ایجنسی اے این آئی نے جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو کا ہر فریم آپ کو ہلا کر رکھ دے گا۔ یہ ویڈیو چڈھا کیمپ علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔
جموں : جمعہ کو سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی بس پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ایس پی پاٹل شہید ہوگئے۔ جبکہ بس میں بیٹھے دیگر دو افراد زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر محاذ کھول دیا ہے۔ ایک کے بعد ایک انکاونٹروں میں سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے ۔ سی آئی ایس ایف کی بس کو کس طرح نشانہ بنایا گیا ، اس کا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گیا ہے۔ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ کے رونگٹنے کھڑے ہوجائیں گے ۔
2 منٹ 2 سیکنڈ کا یہ ویڈیو نیوز ایجنسی اے این آئی نے جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو کا ہر فریم آپ کو ہلا کر رکھ دے گا۔ یہ ویڈیو چڈھا کیمپ علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔ سڑک پر لائٹس جل رہی ہیں ، بجلی کے کھمبے اور کچھ تاریں نظر آ رہی ہیں ، وقت صبح 4:25 ہے ، سڑکوں پر سناٹا ہے ۔ ویڈیو کلپ میں تقریباً 30 سیکنڈ کے بعد ایک بائک چوراہے پر نظر آتی ہے ، پھر بس کے آنے کی آواز آتی ہے ، لیکن ایک ہی لمحہ میں زور دار دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھتا ہے ۔ پہلے گولیوں سے نشانہ بنایا گیا اور پھر گرینیڈ سے حملہ کیا گیا ۔ پلک جھپکتے ہی سناٹا ، دھماکوں میں بدل گیا۔ آگ کی چنگاریاں اور دھوئیں کے بادل نظر آنے لگے ۔
#WATCH CCTV footage of the terrorist attack on the bus carrying CISF personnel in the Sunjwan area of Jammu early yesterday
پیرا ملٹری فورس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بس پر فائرنگ کی اور گرینیڈ پھینکا، جس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ایس پی پاٹل شہید ہو گئے۔ بس میں بیٹھے دیگر دو افراد زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے بھی منہ توڑ جواب دیا۔ افسران نے بتایا کہ سی آئی ایس ایف کی بس پر حملے کے بعد دہشت گرد علاقہ میں محمد انور کے گھر میں چھپ گئے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تصادم میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے ۔
اے ڈی جی پی نے بتایا کہ دو دہشت گرد مارے گئے... ان کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فدائین حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ دو کے اے 47 رائفلیں، ایک انڈر بیرل گرینیڈ لانچر اور ایک سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔