اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سی ڈی ایس انل چوہان نے جموں و کشمیر کی صورتحال کا لیا جائزہ، دی یہ بڑی ہدایت

    سی ڈی ایس انل چوہان نے جموں و کشمیر کی صورتحال کا لیا جائزہ، دی یہ بڑی ہدایت

    سی ڈی ایس انل چوہان نے جموں و کشمیر کی صورتحال کا لیا جائزہ، دی یہ بڑی ہدایت

    Jammu and Kashmir News: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان ان دنوں جموں و کشمیر کے اپنے پہلے دورے پر ہیں۔ جنرل چوہان نے فوجی افسران کے ساتھ جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu
    • Share this:
      رمیش امباردار

      جموں : چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان ان دنوں جموں و کشمیر کے اپنے پہلے دورے پر ہیں۔ جنرل چوہان نے فوجی افسران کے ساتھ جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔  اپنے دورے کے دوران جنرل چوہان نے شمالی کمانڈ کے کمانڈرلیفٹننٹ جنرل اوپیندر دیویدی کے ہمراہ سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کیا اورصورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران فوج کے اعلی افسران نے انہیں سرحدوں کے موجودہ صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور فوج اور عوام کے درمیان روابط کے بارے میں جانکاری دی۔

      سی ڈی ایس نے اگلی چوکیوں کے دورے دوران انسداد دہشت گردی کے گرڈ اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ فوجی افسران اور جوانوں سے بات کرتے ہوئے سی ڈی ایس جنرل انل چوہان نے فوجیوں کے کام کو سراہا اور کہا کہ ہماری فوج کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے ۔

      انہوں نے عوام اور فوج کے درمیان بہتر رابطے کیلئے فوجی افسران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس رابطے کو مزید بہتر بناتے ہوئے عوام کے ساتھ قریبی تال میل سے سماج دشمن عناصر کی حرکتوں کو ناکام بنایا جائے۔

      اس موقع پر انہوں نے امن کی برقراری کے لئے سرحدوں پر چوکسی مزید سخت کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائے جائے تاکہ جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے پاک بنا کر یہاں کے عوام کو ایک پر امن ماحول میں زندگی گزارنے کا موقع میسر رہے۔

      قابل ذکر ہے کہ اس دورے کے دوران کئی فوجی افسران جنرل انیل چوہاں کے ہمراہ تھے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: