உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے یوم آئین کے موقع پر jammu and kashmir میں تقریبات کا کیا اہتمام

    گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ میں یوم آئین کے موقع پر “مہاتما گاندھی، قوم سازی اور مطابقت " کے موضوع پر ایک سیمنار کا بھی اہتمام ہوا۔

    • Share this:
    جموں کشمیر:- یوم آئین کی مناسبت سے جہاں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام ہوا اور آئین ہند کے بانی بابا بھیم راؤ امبیدکر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا، وہیں جموں کشمیر میں بھی مختلف تقریبات کا اہتمام ہوا۔ اس دوران جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے بھی یوم آئین کی ایک تقریب میں شرکت کی اور آئین ہند کی مناسبت سے اس پر روشنی ڈالی۔ جبکہ بابا بھیم راؤ امبیدکر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ادھر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اننت ناگ میں اتھارٹی کے چئیرمین و پرنسپل ڈسٹرکٹ سیشنز جج نصیر احمد ڈار کی صدارت میں یوم آئین کی تقریب کا اہتمام کیا۔

    اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے تمام قابل جوڈیشل افسران، سکریٹری ڈی ایل ایس اے میر وجاہت ، صدر بار ایسوسی ایشن اننت ناگ اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ بار کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت میر وجاہت سکریٹری ڈی ایل ایس اے اننت ناگ نے کی اور خطاب کیا۔ یوم آئین کی اہمیت پر ایک تقریر اور ہندوستانی آئین کی خصوصیات کو اجاگر کرنا پروگرام کا خاص موضوع رہا۔ جبکہ یک زبان ہوکر تمہید پڑھی گئی اور اس کی قیادت نصیر احمد ڈار چیئرمین ڈی ایل ایس اے اننت ناگ نے کی۔ اس موقع پر نصیر احمد ڈار نے یوم آیئن کی مناسبت سے اپنی آراء پیش کی جبکہ ملک کی جمہوری قدروں کو بحال رکھنے اور چہرے صورت آیئن ہند کی پاسداری کو ممکن بنانے کا عزم دہرایا گیا۔
    گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ میں یوم آئین کے موقع پر “مہاتما گاندھی، قوم سازی اور مطابقت " کے موضوع پر ایک سیمنار کا بھی اہتمام ہوا۔

    سکریٹری ڈی ایل ایس اے میر وجاہت نے اس موضوع پر ایک تقریر بھی کی جس میں ہندوستانی آئین میں شامل گاندھیائی اصولوں پر روشنی ڈالی گئی۔ جموں کشمیر کے سرمائی دارلخلافہ سرینگر میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔ جس میں پارٹی کے آرگنائزیشن جنرل سیکرٹری، اشوک کول نے شرکت کی۔ کول نے ہندوستان کے آئین کو دنیا کا بہترین آئین قرار دیا اور بی آر امبیدکر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: