உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: مرکزی حکومت نے کیا جموں و کشمیر میں پبلک آؤٹ ریچ III کا اعلان

    J&K News: مرکزی حکومت نے کیا جموں و کشمیر میں پبلک آؤٹ ریچ III کا اعلان، جانئے کن کن مرکزی وزرا کا ہوگا دورہ

    J&K News: مرکزی حکومت نے کیا جموں و کشمیر میں پبلک آؤٹ ریچ III کا اعلان، جانئے کن کن مرکزی وزرا کا ہوگا دورہ

    Jammu and Kashmir : مرکزی حکومت نے آج مرکزی وزراء کے ذریعہ جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں پبلک آؤٹ ریچ III کا اعلان کیا ہے ، جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری جیسی بڑی شخصیات شامل ہیں۔

    • Share this:
    جموں : مرکزی حکومت نے آج مرکزی وزراء کے ذریعہ جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں پبلک آؤٹ ریچ III کا اعلان کیا ہے ، جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری جیسی بڑی شخصیات شامل ہیں۔  امکان ہے کہ گڈکری عوام سے بات چیت کے لیے تمام 20 اضلاع کا دورہ کریں گے۔ ذرائع  کے مطابق  پبلک آؤٹ ریچ-III کے شیڈول کو وزیر اعظم کے دفتر (PMO) اور مرکزی وزارت داخلہ (MHA) کے ذریعے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے آج یکم جون تک آؤٹ ریچ پروگرام کا شیڈول جاری کیا ہے جبکہ جون کے مہینے میں ہونے والے پروگرام کو اگلے دو دنوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔

     

    یہ بھی پڑھئے: بانیہال اسپتال میں پیش آئے واقعہ پر ڈائریکٹر ہیلتھ کا بڑا بیان، کہی یہ بات


    شیڈول کے مطابق shipping waterways، آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال 31 مئی اور 1 جون کو جموں ضلع کا دورہ کریں گے جبکہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا 26 اور 27 مئی کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں مرکزی وزیر مملکت اور سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز کی وزارت کے آزاد چارج کے ساتھ ریاستی وزیر 30 اور 31 مئی کو بڈگام ضلع کا دورہ کریں گے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: احتجاجی ملازمین پر اگر دباؤ ڈالا گیا، تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے: Kashmiri پنڈتوں کا بیان


    ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزراء کا دورہ پیر سے جمعہ تک ہوگا جبکہ جموں و کشمیر انتظامیہ پر دباؤ کم کرنے کے لیے ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں کوئی بھی دورہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزراء عوام، پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے نمائندوں، پارٹی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں (سی ایس ایس)، وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج (پی ایم ڈی پی) کے تحت کاموں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے زیر عمل منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ تمام سینئر وزیر بشمول راج ناتھ سنگھ، امت شاہ، نرملا سیتارمن، نتن گڈکری اور دیگر بھی آؤٹ ریچ III پروگرام کا حصہ ہوں گے۔

    واپسی پر وزراء اپنی رپورٹیں پی ایم او اور ایم ایچ اے کو پیش کریں گے۔ 2021 میں پبلک آؤٹ ریچ-II کے دوران مرکزی زیر انتظام علاقوں کے مختلف حصوں کا دورہ کرنے کے بعد نئی دہلی واپسی پر وزراء نے وزارت داخلہ کو رپورٹیں پیش کی تھیں۔ ایم ایچ اے اور پی ایم او نے لوگوں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو آگے بڑھایا تھا اور ان کے حل کے لیے مرکزی وزراء نے اپنی رپورٹوں میں جموں و کشمیر کو نشاندہی کی تھی۔  ذرائع نے بتایا کہ وزراء کے اس طرح کے دورے شمال مشرق میں بھی انتہائی کامیاب ثابت ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں کافی حد تک عوامی شکایات کا ازالہ ہوا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: