سرینگر : آزادی کے بعد پہلی مرتبہ جموں و کشمیر میں وہ ہوا، جس کا ابھی تک تصور بھی نہیں کیا گیا تھا ۔ اکثر دہشت کے سائے میں رہنے والے جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں میں اب لوگ سنیما ہال میں جاکر فلموں کا لطف اٹھائیں گے ۔ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے اتوار کو جنوبی کشمیر کے دو اضلاع پلوامہ اور شوپیاں میں ایک ایک ملٹی پرپز سنیما ہال کا افتتاح کیا ۔ ان سنیما ہال میں فلموں کے علاوہ تفریح کے اور بھی وسائل ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ہی یہاں نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ کا کام بھی کیا جائے گا ۔
اس موقع پر ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام خطہ کے ہر ضلع میں اس طرح کے سنیما ہال کھولے جائیں گے ۔ ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ آج کا دن جموں و کشمیر کیلئے تاریخی ہے ۔ پلوامہ اور شوپیاں میں کھولے گئے سنیما ہال کے علاوہ کئی اور سہولیات بھی دیں گے ۔
ان سنیما ہال کو عوام کو وقف کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ سنیما لوگوں کی ثقافت، اقدار اور امنگوں کی عکاسی کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ اس کی وجہ سے ایک دوسرے کی ثقافت کے بارے میں لوگوں کی سمجھ میں مزید وسعت آتی ہے۔ ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر کا عالمی سنیما سے گہرا ناطہ رہا ہے ۔ نئی فلم پالیسی اور سہولیات اس مرکز کے زیر انتظام علاقہ کو ایک مرتبہ پھر شوٹنگ ڈسٹنیشن بنائیں گی اور ایک مرتبہ پھر فلم بننے کا سنہرا وقت واپس لوٹے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سماجی تبدیلی میں سنیما نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں رول ماڈل دیا، معاشرے اور ملک کے لئے کام کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر کے باصلاحیت نوجوانوں کو صحیح پلیٹ فارم، جدید سہولیات اور تعلیم ملے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔