اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Jammu and Kashmir: کولگام انکاونٹر میں عام شہری ہلاک، فوجی جوان زخمی، آپریشن ختم

    جموں وکشمیرکے ریڈونی کولگام میں آج دوپہر سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئے ایک انکاونٹر میں عام شہری اور فوجی جوان زخمی ہوگئے جبکہ بعد میں عام شہری زخموں کی تاب نا لا کر دم توڑ بیٹھا اور زخمی فوجی جوان اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    • Share this:
    کولگام: جموں وکشمیرکے ریڈونی کولگام میں آج دوپہر سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئے ایک انکاونٹر میں عام شہری اور فوجی جوان زخمی ہوگئے جبکہ بعد میں عام شہری زخموں کی تاب نا لا کر دم توڑ بیٹھا اور زخمی فوجی جوان اسپتال میں زیر علاج ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریڈونی کولگام علاقے میں سیکورٹی فورسزکو دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی، جس کے بعد یہاں انکاونٹر شروع ہوا تاہم کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہونے کے بعد یہ سلسلہ تھم گیا۔

    اس دوران سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے اپنے ٹویٹ میں ایک فوجی جوان اور عام شہری کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق، فوجی جوان کی شناخت فسٹ آر آرکے سپاہی کرن سنگھ اور عام شہری کی شناخت منظور احمد لون ولد محمد عبداللہ ساکنہ ریڈونی کولگام کے بطور ہوئی ہے، جسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    Jammu and Kashmir: آرٹیکل 370 کی منسوخی کے 3 سال مکمل ہونے پر اپوزیشن نے مودی حکومت کو گھیرا

    تاہم عام شہری زخموں کی تاب نا لاکر دم توڈ بیٹھا، مہلوک کے اہل خانہ کے مطابق حال ہی میں اس کی شادی ہوئی تھی اور ایک دو ماہ کا بچہ اور بیوہ اپنے پیچھے چھوڑ گیا۔ علاقے میں اس واقعہ کو لیکر صف ماتم بچھ گیا ہے اور دہر گئے اہل خانہ کو لاش سُپرد کی گئی۔

    اس دوران ریڈونی کولگام میں تلاشی کاروائی کا عمل بھی اختتام پذیر ہوا اور یہاں سیکورٹی فورسزکو کامیابی نہیں ملی ہے۔ ریاستی پولیس کے کشمیر زون نے اپنے ٹویٹ میں عام شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور ساتھ ہی ایک فوجی جوان کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ تلاشی کارروائی اختتام پذیر ہونے کا حوالہ دیا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: