உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : ہندوارہ مھچی پورہ کا نویں جماعت کا طلب علم دانش جاوید انسپائر ایوارڈ کیلئے منتخب

    جموں و  کشمیر : ہندوارہ مھچی پورہ کا نویں جماعت کا طلب علم دانش جاوید انسپائر ایوارڈ کیلئے منتخب

    جموں و کشمیر : ہندوارہ مھچی پورہ کا نویں جماعت کا طلب علم دانش جاوید انسپائر ایوارڈ کیلئے منتخب

    Kupwara News: کپوارہ ضلع کے ہندوارہ مھچی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے طالب علم دانش احمد کے تیار کردہ کھانا بنانے کے نمونے کو نئی دلي میں منعقدہ قومی نمائش میں اعلی ساٹھ نمونوں میں شامل کیا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Kupwara | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    کپوارہ : کپوارہ ضلع کے ہندوارہ مھچی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے طالب علم  دانش احمد کے تیار کردہ کھانا بنانے کے نمونے کو نئی دلي میں منعقدہ قومی نمائش میں  اعلی ساٹھ نمونوں میں شامل کیا گیا ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری ایجوکیشن نے دانش کو مبارک دی ہے۔ انسپائر ایوارڈ دانش احمد بھٹ کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دیا۔ اس موقع پر دانش احمد نے کہا کہ انہیں یہ اختراعی ٹول بنانے کی تحریک ان کی والدہ سے ملی، جو سردیوں میں طویل عرصے تک روایتی چولہے پر کھانا تیار کرتی تھیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: دہشت گردوں کی شامت! 248 کروڑ روپئے کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہوگی جموں وکشمیر پولیس


    جموں و کشمیر کے مختلف سرکاری اسکولوں کے تقریباً 13 طلبہ نے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے سائنس پرسوٹ فار انسپائرڈ ریسرچ (INSPIRE) ایوارڈز کی قومی سطح کی نمائش میں جگہ بنائی تھی۔ این ایل ای پی سی کے لیے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خظوں نے کل 6.53 لاکھ تصورات جمع کرائے تھے اور ان میں سے 576 کو 2020-21 میں نمائش کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر میں کریک ڈاؤن، پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید سات مذہبی رہنما زیر حراست


    ان نمائشوں کا مقصد بچوں کی ذہنی صلاحیت کو پرکھنا پوتا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ان سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ امید ہے کہ دانش کے اس کارنامے کو دیکھ کر ضلع کے باقی طلبہ بھی اس طرح کی تخلیقات کو سامنے لاکر نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے ملک کا نام روشن کریں گے ۔

    دانش کو یہ ایوارڈ ڈاکٹر جتندر سنگھ، ایم او ایس، پی ایم او آفس گورنمنٹ آف انڈیا نے دیا ۔ اس موقع پر ڈائس پر موجود دیگر معززین میں ڈاکٹر سریوری چندر شیکھر، سیکری ڈی ایس ٹی، ڈاکٹر نمیتا گپتا، ہیڈ انسپائر پروگرام ڈی ایس ٹی، ڈاکٹر پی ایس گوئل ، چیئرپرسن این آئی ایف اور ڈاکٹر وپن کمار، ڈائریکٹر این آئی ایف وغیرہ شامل تھے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: