உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: Jammu and Kashmir: امرناتھ گپھا کے پاس بادل پھٹنے سے 15 افراد کی موت، کئی لوگ لاپتہ، حادثے پر وزیر اعظم مودی نے کیا افسوس کا اظہار

    جموں وکشمیر میں امرناتھ گفتا کے پاس بادل پھٹا ہے۔ پانی کے تیز بہاو سے تین لنگر کئی ٹینٹ بھی بہہ گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ پانی میں دو شخص بہہ گئے ہیں۔ فی الحال کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    جموں وکشمیر میں امرناتھ گفتا کے پاس بادل پھٹا ہے۔ پانی کے تیز بہاو سے تین لنگر کئی ٹینٹ بھی بہہ گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ پانی میں دو شخص بہہ گئے ہیں۔ فی الحال کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    جموں وکشمیر میں امرناتھ گفتا کے پاس بادل پھٹا ہے۔ پانی کے تیز بہاو سے تین لنگر کئی ٹینٹ بھی بہہ گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ پانی میں دو شخص بہہ گئے ہیں۔ فی الحال کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر میں امرناتھ گفتا کے پاس بادل پھٹا (Cloud Bursts near Amarnath Cave) ہے۔ پانی کے تیز بہاو سے تین لنگر کئی ٹینٹ بھی بہہ گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کئی لاپتہ ہیں۔ حادثہ کے بعد امرناتھ یاترا کو ملتوی کردیا گیا ہے اور راحت اور بچاو کام کے لئے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔



      بتایا جارہا ہے کہ امرناتھ گپھا کے پاس بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب پانی آیا۔ فی الحال مقامی انتظامیہ راحت اور بچاو کام میں مصروف ہوگیا ہے اور مسافروں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔



      جموں وکشمیر پولیس کے آئی جی پی کے مطابق، گپھا کے پاس بادل پھٹنے سے پانی کے تیز بہاو میں کچھ لنگر اور ٹینٹ بہہ گئے۔ جائے حادثہ پر راحت اور بچاو کام جاری ہے اور فی الحال حالات کنٹرول میں ہیں۔

      بتایا جا رہا ہے کہ امرناتھ گپھا کے پاس بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب پانی آیا۔ فی الحال ریسکیو آپریشن کے ذریعہ مسافروں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔



      ابتدائی طور پر راحت اور بچاو کام ایجنسیاں اسے درمیانی سطح کا حادثہ مان رہی ہے۔ آئی ٹی بی پی کی دو کمپنیوں کے علاوہ این ڈی آرایف کی بھی دو ٹیمیں راحت اور بچاو کام میں تعینات ہیں۔ ٹینٹ کے پاس بچاو ٹیم کی ٹیمیں تھیں، اسی لئے زیادہ یاتریوں کو بتایا جاسکا ہے۔ راحت بچاو کام ابھی جاری ہے۔

      واضح رہے کہ امرناتھ یاترا کے لئے اس سال سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ صحت سے متعلق پریشانیوں کو دکھتے ہوئے یہاں عقیدت مندوں کے لئے ڈی آر ڈی او کی مدد سے ہائی ٹیک ہیلتھ کیمپ بھی تیار کیا گیا ہے۔

      بادل پھٹنے کے حادثہ کے بعد پانی ٹینٹوں کے درمیان تیزی سے بہنے لگا۔ اس کے بعد عقیدت مندوں میں چیخ پکار مچ گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ امرناتھ شرائن بورڈ جلد ہی ہیلپ لائن نمبر جاری کرے گا تاکہ جن لوگوں کے اہل خانہ یاترا پر گئے ہیں۔ وہ ان سے جانکاری لے سکتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: