ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے 4 افراد ہلاک، 40 لوگ لاپتہ

Jammu Kahsmir: کشتواڑ ضلع کے ہونزر علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ بدھ کی صبح تقریباً 4 بجکر 20 منٹ پر بادل پھٹنے سے پانچ گھر اس کی چپیٹ میں آگئے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے 4 افراد ہلاک، 40 لوگ لاپتہ
Jammu Kahsmir: کشتواڑ ضلع کے ہونزر علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ بدھ کی صبح تقریباً 4 بجکر 20 منٹ پر بادل پھٹنے سے پانچ گھر اس کی چپیٹ میں آگئے۔

سری نگر: جموں وکشمیر کے کشتواڑ (Kishtwar Rains) میں بادل پھٹنے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کشتواڑ ضلع کے ہونزر علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ بدھ کی صبح تقریباً 4 بجکر 20 منٹ پر بادل پھٹنے سے پانچ گھر اس کی چپیٹ میں آگئے۔ بادل پھٹنے کے بعد کئی لوگ لاپتہ ہیں۔ راحت اور بچاو کام کے لئے فوج پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وہیں ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب تک اس حادثہ میں چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، یہ حادثہ ڈچن کے ایسے علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں پر سڑک نہیں ہے۔


وہیں مقامی پولیس نے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی ہے کہ کشتواڑ میں زبردست بارش کو دیکھتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی حالات میں لوگ ایس ایس پی کشتواڑ 9419119202, ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ 9469181254, ڈپٹی ایس پی دفتر  9622640198 اور ایس ڈی پی او ایتھولی 9858512348 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔


 




محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال جموں وکشمیر کے بیشتر مقامات پر بادل چھائے ہوئے ہیں اور پونچھ، راجوری، ریاسی اور پڑوس کے کچھ مقامات پر بادل گرجنے کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ 30 جولائی تک رک رک کر بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ کہیں کہیں بہت زیادہ بارش کا خدشہ ہے۔ اس کی وجہ سے اچانک سیلاب آسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لینڈ سلائیڈ اور نچلے علاقوں میں پانی بھرنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے سبھی کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 28, 2021 09:13 AM IST