اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وادی میں سرد لہر جاری، پھر کروٹ لے گا موسم، آج اور کل بھاری بارش-برفباری کا انتباہ

    وادی میں سرد لہر جاری، پھر کروٹ لے گا موسم، آج اور کل بھاری بارش-برفباری کا انتباہ

    وادی میں سرد لہر جاری، پھر کروٹ لے گا موسم، آج اور کل بھاری بارش-برفباری کا انتباہ

    وادی میں سرد لہر جاری ہے۔ تقریباً اضلاع میں رات کا درجہ حرارت صفر ڈگری سے نیچے چل رہا ہے۔ جموں ڈویژن میں بھی رات میں ٹھنڈ قائم ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      جموں کشمیر میں پھر سے موسم کروٹ بدلے گا۔ محکمہ موسمیات کے سرینگر کے مرکز نے اتوار اور پیر کو ریاست کے کچھ حصوں میں بھاری بارش اور برفباری کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس درمیان ہفتہ کو ریاست کے زیادہ تر حصوں میں بادل چھائے رہے۔ وادی میں سرد لہر جاری ہے۔ تقریباً اضلاع میں رات کا درجہ حرارت صفر ڈگری سے نیچے چل رہا ہے۔ جموں ڈویژن میں بھی رات میں ٹھنڈ قائم ہے۔

      جموں میں ہفتہ کی شروعات ہلکے بادلوں کے ساتھ ہوئی۔ دوپہر کی ہلکی دھوپ کھلی، لیکن شام کو پھر بادل چھا گئے تھے۔ یہاں دن کا درجہ حرارت 20.7 اور گزشتہ رات کا کم از کم درجہ حرارت 6.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بٹوت میں گزشتہ رات کا کم از کم درجہ حرارت 2.5، کٹڑا میں 6.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ دارالحکومت سری نگر میں دن کا درجہ حرارت 6.2 اور گزشتہ رات کا کم از کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      جموں و کشمیر: اگلے 24 گھنٹوں کیلئے 10 اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری


      یہ بھی پڑھیں:

      مقام اور کم از کم درجہ حرارت

      لیہہ مائنس 13.6۔ گلمرگ مائنس 7.2۔ پہلگام مائنس 6.9۔ کپواڑہ مائنس 2.6۔ کوکرناگ مائنس 0.7۔ بانہال مائنس 0.4۔ بھدرواہ مائنس 1.4۔ اس سے پہلے، جموں و کشمیر کے 10 اضلاع میں برفانی تودے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ یہ وارننگ جموں و کشمیر کے 10 اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے لیے جاری کی گئی۔ جموں و کشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں گاندربل ضلع میں 2500 میٹر سے اوپر برفانی تودے گرنے کی توقع ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: