جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں انکاؤنٹر:1کرنل،1میجر،2فوجی جوانوں سمیت ایک پولیس انسپکٹرشہید

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ہفتے کے روزایک انکاؤنٹر  کے دوران ایک  کرنل ، ایک میجر سمیت 4 فوجیوں  اور ایک پولیس انسپکٹر کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

  • Share this:
سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ہفتے کے روزایک انکاؤنٹر کے دوران ایک کرنل ، ایک میجر سمیت 4 فوجیوں اور ایک پولیس انسپکٹر کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد ، سکیورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندواڑہ کے چنجمولہ کے علاقے میں جمعہ کے روز سرچ آپریشن کیا -جس کے بعد یہ تمام 5 فوجی لاپتہ ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق ہندواڑہ کے علاقے چنجمولہ میں دہشت گردانہ انکاؤنٹر میں ایک کرنل ، ایک میجرکے علاوہ دو آرمی اہلکار اور پولیس سب انسپکٹر شہید ہوئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ہفتے کے روز ہندوستانی سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد ہندواڑہ میں روپوش ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر ، فوجیوں نے پولیس کے ساتھ مل کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے چنجمولا کے علاقے میں فائرنگ شروع کردی۔ ایک طویل انکاؤنٹر کے بعد معلوم ہوا کہ ہندوستانی فوج کے 5 اہلکارلاپتہ ہوگئے ہیں۔ ان میں ایک میجر ، ایک کرنل اور تین جوان بھی شامل تھے۔ رات گئے تک تمام جوانوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی تاہم فوج کو کوئی کامیابی نہیں ملی ۔

انکاؤنٹر میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک

ہندواڑہ میں ہفتے کے روز سے ہی دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں دو دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں دہشت گردوں کا تعلق جموں وکشمیر سے نہیں تھا۔ دونوں دہشت گردوں کی لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ اس وقت فائرنگ مکمل طور پر رک گئی ہے لیکن فوج کا سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published: