ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

گلمرگ: ہوٹل میں قیام پذیر ایک خاتون کونسلر کو جسمانی طور سے ہراساں کرنے پر ہنگامہ

متاثرہ خاتون نے ان لوگوں پر اپنے کمرے میں زبردستی داخل ہونے کا الزام لگایا ہے۔

  • Share this:
گلمرگ: ہوٹل میں قیام پذیر ایک خاتون کونسلر کو جسمانی طور سے ہراساں کرنے پر ہنگامہ
گلمرگ: ہوٹل میں قیام پذیر ایک خاتون کونسلر کو جسمانی طور سے ہراساں کرنے پر ہنگامہ

سری نگر۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک مقامی ہوٹل میں قیام پذیر بی ڈی سی چئیرمین بونیار، چیرمین میونسپل کمیٹی بارہمولہ اور ایک کونسلر نے دوسرے  ہوٹل میں قیام پذیر ایک خاتون کونسلر کو جسمانی طور پر ہراساں کیا ۔متاثرہ خاتون نے ان لوگوں پر اپنے کمرے میں زبردستی داخل ہونے کا الزام لگایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس گھنونی حرکت کے بعد وہاں اس قدر ہنگامہ برپا ہوا کہ وہاں پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔


خاتون میونسپل کونسلر بارہمولہ نے پولیس اسٹیشن گلمرگ میں تحریری شکایت کی جس کے بعد پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 6 سال 2020 انڈر سیکشن 452/354 درج کیا۔ نیوز18 اردو کو ذرائع سے خبر ملی ہے کہ گلمرگ کے ہوٹل افروٹ میں مختلف سیاسی جماعتوں کی خواتین سرپنچ، پنچ ،بی ڈی سی چئیرمین اوردیگر کارکنان جبکہ ہوٹل زاگیر میں مردکارکنان عارضی طور پر قیام پذیر ہیں۔ ان لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر فی الحال گلمرگ میں ہائی سیکورٹی زون میں انہیں  رکھا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ بدھ اور جمعرات کی رات ٹھیک ساڑھے گیارہ بجے ہوٹل زاگیر سے بی ڈی سی چئیرمین بونیار، چیرمین میونسپل کمیٹی بارہمولہ اور ایک کونسلر نے شراب کے نشے میں ہوٹل افروٹ میں گھس آئے اور وہاں موجود خواتین کو جسمانی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی اور ان کے بچوں کے ساتھ  بدسلوکی کی جس کے بعد وہاں زبر دست ہنگامہ برپا ہوا۔


ہنگامے نے اتنی شدت اختیار کر لی کہ گلمرگ میں آس پاس کے ہوٹلوں میں کام کررہے ملازمین بھی جمع ہوگئے۔ یہ دیکھتے ہوئے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خواتین کو تحفظ فراہم کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے معاملہ میں ملوث ان تین لوگوں کو ہوٹل زاگیر منتقل کیا۔ تاہم ہنگامہ صبح تک جاری رہا ۔جمعرات کی صبح ہوتے ہی ایک خاتون نے پولیس اسیٹشن گلمرگ میں شکایت درج کی۔جس کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر تینوں لوگوں کے خلاف کیس درج کیا۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 07, 2020 08:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading