ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکمشیر: بارہمولہ میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد نافذ کیا گیا مکمل لاک ڈاون، ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا حکم نامہ

کورنا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہمولہ نے حکم نامہ جاری کیا۔ پورے ضلع میں تمام دکانیں، تجارتی ادارے بند رہیں گے ساتھ ہی سخت پابندیاں عائد رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

  • Share this:
جموں وکمشیر: بارہمولہ میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد نافذ کیا گیا مکمل لاک ڈاون، ڈپٹی کمشنر  نے جاری کیا حکم نامہ
جموں وکمشیر: بارہمولہ میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد نافذ کیا گیا مکمل لاک ڈاون

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عید کے تناظر میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد پھر سے اگلے احکامات تک مکمل لاک ڈاون لاگو کیا گیا ہے۔ ضلع میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر انتظامیہ نے دوبارہ حکم نامہ صادر کیا۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ تمام اضلاع میں لاک ڈاون سختی سے نافذ رہے گا اور تمام دوکانیں، تجارتی ادارے بند رہیں گے۔ضلع میں کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


ڈی سی نے ضلع کے تمام ایس ڈی ایم،تحصیلداروں، سی ای او، میونسپل کمیٹیوں کے ایگزیکٹو آفیسروں کو ہدایت دی کہ وہ 3 اگست سے گاؤں اور میونسپل حدود کے علاوہ دیگر اپنے اپنے حدود میں سختی سے لاک ڈاون نافذ کریں۔ ساتھ ہی تمام تحصیلداروں، ایس ایچ اوز، سی ای او اور ایگزیکٹیو آفسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں  لاوڈ اسپیکرکے ذریعے سے لاک ڈاون نافذ ہونے کی اطلاع دیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اپنے اپنے علاقوں کے نافذکردہ لاک ڈاون کے ویڈیوز فراہم کردہ فون نمبر پر ڈی سی کو  روانہ کریں۔ ضلع میں سیکشن 34 ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت دفعہ 144 بھی نافذ ہوگا۔ تاہم حکم نامے میں یہ کہا گیا ہے کہ بنک کھلے رہیں گے، لیکن پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی۔


شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عید کے تناظر میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد پھر سے اگلے احکامات تک مکمل لاک ڈاون لاگو کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عید کے تناظر میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد پھر سے اگلے احکامات تک مکمل لاک ڈاون لاگو کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو


ملازمین کو شناختی کارڈ چیک کرکے ہی ڈیوٹی پرجانے کی اجازت ہوگی۔ان گاڑیوں  کو بھی چلنےکی اجازت دی جائے گی، جو تعمیراتی کاموں خاص کر سڑکوں پر پچھائے جا رہے میکڈم کے لئے مواد لے جارہے ہوں گے۔ ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر جی این یتو نےلوگوں سے اپیل کی کہ وہ حکم نامے پر عمل کریں اور انتظامیہ کا تعاون دیں۔ ساتھ ہی گائیڈ لائن اور ایس او پی پر عمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر بھی لاک ڈاون کی جانکاری دی اور لوگوں سے تعاون دینے کی اپیل کی۔ ضلع بارہمولہ میں ہر روز کورونا وائرس کے مثبت کیس اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 03, 2020 01:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading