ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وادی کشمیر میں کرونا وائرس کے بڑھتے معاملات سے تشویش کی لہر، کورونا وائرس کی دوسری لہرکافی خطرناک ہوگی: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کا انتباہ

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکشمیرڈاکٹر مشتاق احمد راتھرکی سربراہی میں شمالی کشمیر کے دھوبی ون کنزر میں قائم ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر میں کورونا وائرس کےپھیلتے اثرات اور امرناتھ یاترا کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں کشمیر کے تمام اضلاع کے سی ایم اوز اور شعبہ صحت کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

  • Share this:
وادی کشمیر میں کرونا وائرس کے بڑھتے معاملات سے تشویش کی لہر، کورونا وائرس کی دوسری لہرکافی خطرناک ہوگی: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کا انتباہ
وادی کشمیر میں کرونا وائرس کے بڑھتے معاملات سے تشویش کی لہر

گلمرگ: جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے نئے معاملات میں دن بہ دن اضافہ باعث تشویش بن چکا ہے۔ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی تشویش کی لہردوڑگئی۔ گرچہ محکمہ صحت اورگورنرانتظامیہ کی طرف سے روز احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا جاتا ہے۔ تاہم لوگ اس پرسنجیدگی کے ساتھ عمل نہیں کرتے ہیں۔ بازاروں،مختلف تقاریب اور دیگر پروگراموں میں لوگ بلا خوف ماسک اور سماجی دوری کے بغیر گھومتے پھرتے نظرآتے ہیں۔ یہاں تک سرکاری تقاریب میں بھی یہی حال ہوتا ہے۔ اس پرخطر معاملے کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکشمیرڈاکٹر مشتاق احمد راتھرکی سربراہی میں شمالی کشمیر کے دھوبی ون کنزر میں قائم ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر میں کورونا وائرس کےپھیلتے اثرات اور امرناتھ یاترا کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں کشمیر کے تمام اضلاع کے سی ایم اوز اور شعبہ صحت کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔


میٹنگ میں کشمیرکے تمام اسپتالوں اور ہیلتھ سنٹروں کی کارکردگی کا پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے سے بھی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکشمیر مشتاق احمد راتھر نے نیوز 18 اردو بتایا کہ کورونا وائرس اور امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں یہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ان باتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لوگوں کو کس طرح بچایا جاسکے۔ انہوں نے لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ وہ ماسک، سماجی دوری اور ہاتھ دھونےکا خاص خیال رکھیں، تاکہ لوگ اس وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ امرناتھ یاترا کےسلسلے میں بھی ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کیا جارہا ہے، جس سے عقیدت مند یاترا بھی کرسکیں اور کورونا وائرس سے محفوظ بھی رہ سکیں۔


میٹنگ کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکشمیر مشتاق احمد راتھر نے نیوز 18 اردو بتایا کہ کورونا وائرس اور امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں یہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ان باتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لوگوں کو کس طرح بچایا جاسکے۔
میٹنگ کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکشمیر مشتاق احمد راتھر نے نیوز 18 اردو بتایا کہ کورونا وائرس اور امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں یہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ان باتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لوگوں کو کس طرح بچایا جاسکے۔


واضح رہے کہ امرناتھ یاترا کے دوران محکمہ صحت کی خدمات کافی اہم مانی جاتی ہے اس دوران کافی تعداد میں ملازمین پہلگام میں تعینات کئے جاتے ہیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے لوگوں کو خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کافی شدت کے ساتھ ہوگی، جس سے بچنے کے لئےسخت احتیاط کی ضرورت ہے۔کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے تمام ضلع انتظامیہ نے اب ماسک کے بغیر چلنے والے لوگوں کا جرمانہ کہا جا رہا ہے۔ جگہ جگہ لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ سے بھی لوگوں کو ماسک، سماجی دوری سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے، جس عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 29, 2021 11:43 PM IST