ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں ڈویژن میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ، لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا

جموں کے اہم شہر جیسے گاندھی نگر، ترکوٹہ نگر، سینک کالونی، نانک نگر جیسے علاقے شامل ہے، میں بھی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے، ان سڑکوں کی حالت دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ جموں کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی حالت کیا کچھ ہوگی۔

  • Share this:
جموں ڈویژن میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ، لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا
جموں ڈویژن میں سڈکوں کی حالت انتہائی خستہ، لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا

جموں: کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی کا اندازہ اُس علاقے کی سڑکیں دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔ اس حققیت سے بھی کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے اچھی سڑکوں کا ہونا ضروری ہے۔ بات اگر جموں ڈویژن کی کی جائے تو پورے جموں ڈویژن میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ ایک جانب جہاں جموں کے اہم شہر جیسے گاندھی نگر، ترکوٹہ نگر، سینک کالونی، نانک نگر جیسے علاقے شامل ہے، میں بھی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے، ان سڑکوں کی حالت دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ جموں کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی حالت کیا کچھ ہوگی۔


یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کے دور دراز علاقوں میں پیش آنے والے سڑک حادثات کی ایک بڑی وجہ سڑکوں کی خستہ حالت ہے۔ جموں کشمیر یوٹی کے ایل جی منوج سنہا نے کچھ عرصہ قبل جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ فروری کے مہینے سے جموں میں سڑکوں کی تجدید و مرمت شروع کی جائے گی جب کہ کشمیر میں مئی کے مہینے میں یہ کام شروع ہوگا۔ تاہم ایک ماہ کا عرصہ گزرجانے کے بعد بھی جموں میں سڑکوں کی تجدید و مرمت کا کام ابھی تک شروع نہیں کیا گیا ہے۔ سڑکوں کی خستہ حالت سے جموں کی مقامی آبادی انتظامیہ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کر رہی ہے۔


مقامی لوگوں کے مطابق عوامی حکومت کی عدم موجودگی میں سڑکوں کی تجدید و مرمت کو بالکل نظر اندازکیا گیا ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں کی حالت دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے۔ جموں شہر کے کچھ مقامی لوگوں جن میں وشال، جیتندر سنگھ روشن لال وغیرہ شامل ہیں، کا کہنا تھا کہ وہ اس انتظار میں ہیں کہ کب سرکار اور متعلقہ محکموں کی آنکھیں کھلیں گی، تاکہ ان کی سڑکیں چلنے پھرنے کے قابل بنائی جائیں۔ اب لوگوں کو اس بات کی امید ہے کہ آنے والے دنوں میں جموں ڈویژن میں سڑکوں کی تجدید ومرمت شروع ہوگی اور اس معاملے میں مزید تاخیر لوگوں کے لئے مزید پریشانی کا سبب بنے گی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 01, 2021 11:59 PM IST