உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: اکاؤنٹس اسسٹنٹ کے عہدوں کے لئے تحریری امتحان کا انعقاد، پہلی بار امتحان کی لائیو سٹریمنگ کے لیے CCTV نیٹ ورک کا استعمال

    اکاؤنٹس اسسٹنٹ کے عہدوں کے لئے تحریری امتحان کا انعقاد

    اکاؤنٹس اسسٹنٹ کے عہدوں کے لئے تحریری امتحان کا انعقاد

    جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) نے آج یونین ٹریٹری کے 19 اضلاع میں بورڈ کی طرف سے قائم کردہ 722 امتحانی مراکز میں اکاؤنٹس اسسٹنٹ (فینانس) کے عہدہ کے لیے OMR پر مبنی تحریری امتحان کا انعقاد کیا۔

    • Share this:
    جموں وکشمیر: جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) نے آج یونین ٹریٹری کے 19 اضلاع میں بورڈ کی طرف سے قائم کردہ 722 امتحانی مراکز میں اکاؤنٹس اسسٹنٹ (فائنانس) کے عہدہ کے لئے OMR پر مبنی تحریری امتحان کا انعقادکیا۔ چیئرمین جے کے ایس ایس بی خالد جہانگیر نے نیوز 18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا، "یہ ایک بہت بڑی مشق تھی اور میں اس اہم امتحان کے کامیاب انعقاد اور تعاون دینے کے لئے تمام متعلقہ اداروں، ضلعی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں۔ میری نگرانی میں امتحانی عمل کے دوران شفافیت کو بڑھانے کے لئے JKSSB نے لائیو سی سی ٹی وی اسٹریمنگ اور بائیو میٹر حاضری کو متعارف کیا تاکہ غیر منصفانہ طریقوں کی کوششوں کو روکا جاسکے۔"

    انہوں نے کہا کہ جے کے ایس ایس بی نے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ ہر امتحانی مرکز کے لیے ایک سینٹر مشاہدہ کار اور سینٹر مجسٹریٹ کے ساتھ نگرانی کے لیے بھاری نفری تعینات کی تھی۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں تمام امتحانی مراکز پر تقریباً 722 مجسٹریٹس، 722 سنٹرابزرور اور 722 سنٹر سپرنٹنڈنٹ اور تقریباً 8100 انویجیلیٹرس کو امتحان کے پرامن انعقاد کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ امتحان کی موثر نگرانی  کے لیے فلائنگ اسکواڈز، مبصرین اور چیف انسپکٹروں کو نامزد کیا گیا تھا۔

    جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے ہر امتحانی مرکز پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے خاطر خواہ حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ کمانڈ کنٹرول روم میں تعینات جے کے ایس ایس بی افسروں اور اہلکاروں نے امتحان کے انعقاد پر چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، کچھ امیدواروں کو غیر منصفانہ طریقہ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا۔انہوں نے کہاکہ  امتحانی مرکز میں غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال کا پتہ لگانے کے لیے سی سی ٹی وی کی نگرانی ایک مفید آلہ ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بورڈ آنے والے دنوں میں 100% لائیو سٹریمنگ کو یقینی بنانے کے لیے CCTV کے استعمال کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    سری نگر کے بازار میں دہشت گردوں نے گرینیڈ سے کیا حملہ، ایک شہری کی موت

    ایس ایس بی کے چئیرمین خالد جہانگیر نے کہاکہ سی سی ٹی وی نگرانی کے ذریعے ناپسندیدہ پریکٹس میں ملوث ایک فرد کو بھی پایاگیاہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (کنڈکٹ آف ایگزامینیشن) ریگولیشنز، 2013 کے سیکشن 27(a) میں بتایا گیا ہے کہ "امیدوار کے پاس کمیونی کیشن ڈیوائس، الیکٹرانک آلات یا کوئی اور مواد کے ساتھ پائے جانے والے امیدوار کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔جس کے تحت اس امیدوار کو امتحانات میں شرکت کرنے کے لئے تین سال تک نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔آج منعقد ہونے والے امتحانات کے دوران کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے لئے لازمی اقدامات کئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ جے کے ایس ایس بی نے 2020 کی نوٹیفکیشن کے تحت محکمہ خزانہ میں اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی 972 آسامیوں کو مشتہر کیاتھا۔آج منعقد ہونے والے امتحانی ٹیسٹ متعلقہ ضلعی انتظامیہ بشمول پولیس، تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے فعال تعاون سے منعقد کیا گیا۔ پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں نے بھی امتحان کے پرامن انعقاد میں بھرپور تعاون پیش کیا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: