ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وادی کشمیر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کو لیکر پیدا کیا گیا کنفیوژن، دی گئی تھی چھوٹ، ضلع انتظامیہ نے لگایا سخت لاک ڈاؤن

ضلع انتظامیہ نے بانڈی پورہ میں 72 گھنٹوں کے لئے لاک ڈاون کا حکم نامہ جاری کیا۔ اس حکم نامے کے پیش نظر ایمرجینسی سروس کو چھوڑ کر بانڈی پورہ سمبل اور حاجن میں مارکیٹ کے علاوہ دکانیں بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا۔ اس حکم نامے کے بعد بانڈی پورہ میں آلوسہ لہی پورہ شول بابا اور دیگر دو علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا۔

  • Share this:

وادی کشمیر (jammu and kashmir) میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے پھیلاؤ کو روکنے اور حالیہ ایام میں مثبت معاملات میں ہو ربے اضافہ کے مد نظر سرکار کی جانب سے پوری وادی میں 23 جولائی سے 27 جولائی کی صبح تک سخت لاک ڈاون نافذ کرنے کا حکم نامہ سامنے آیا۔ اس حکم میں صرف بانڈی پورہ ضلع کو چھوٹ دی گئی تھی۔ ادھر ایک جانب لوگ اس چھوٹ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کرنے میں مصروف تھے۔ وہیں اسی دوران کل شام ہی ضلع انتظامیہ نے بانڈی پورہ میں 72 گھنٹوں کے لئے لاک ڈاون کا حکم نامہ جاری کیا۔ اس حکم نامے کے پیش نظر ایمرجینسی سروس کو چھوڑ کر بانڈی پورہ سمبل اور حاجن میں مارکیٹ کے علاوہ دکانیں بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا۔ اس حکم نامے کے بعد بانڈی پورہ میں آلوسہ لہی پورہ شول بابا اور دیگر دو علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا۔

وہیں ستم ظریفی یہ تھی کہ برابر آج صبح تک پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا یہی کہتا رہا کہ بانڈی پورہ کو لاک ڈاون سے الگ رکھا گیا ہے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ بانڈی پورہ میں کل شام سے ہی سخت لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔

ادھر اس پیدا شدہ کنفیوژن پر ضلع انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حالیہ کچھ ایام سے بانڈی پورہ میں کورونا واِئرس نے پھر ایک بار اپنے پیر پھیلانے شروع کئے ہیں۔ وہیں ضلع میں پچھلے کچھ دنوں میں کورونا وائرس سے متعدد افراد کی جان چلی گئی ہے انتظامیہ کے مطابق اسی بدلتی صورت حال کی وجہ سے انہوں نے ضلع میں لاک ڈاون کے نفاذ کا اعلان کیا۔ ادھر مقامی لوگوں نے لاک ڈاون کے نفاذ کو لیکر پیدا کئے گئے کنفیوژن پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو اس طرح کی روش سے آئندہ بچنا چاہیے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 23, 2020 07:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading