جموں وکشمیر: دفعہ 370 کو واپس لانے اور ریاست کی بحالی کے لئے کانگریس پرعزم
آل انڈیاکانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اور جموں وکشمیرکی انچارج رجنی پاٹل نے کہا کہ دفعہ 370 کی واپسی جہاں ناممکن ہے، وہیں کانگریس پارٹی جموں وکشمیرکو ریاست کا درجہ بحال کرنے اور یہاں کی سرکاری نوکریوں کے علاوہ زمین کو محفوظ رکھنے پر وعدہ بند ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Mar 21, 2021 12:56 AM IST

جموں وکشمیر: دفعہ 370 کو واپس لانے اور ریاست کی بحالی کے لئے کانگریس پرعزم
پلوامہ: آل انڈیاکانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اور جموں وکشمیرکی انچارج رجنی پاٹل نےکہا کہ دفعہ 370 کی واپسی جہاں ناممکن ہے، وہیں کانگریس پارٹی جموں وکشمیرکو ریاست کا درجہ بحال کرنے اور یہاں کی سرکاری نوکریوں کے علاوہ زمین کو محفوظ رکھنے پر وعدہ بند ہے۔ رجنی پاٹل نے آج پلوامہ میں کارکنوں کے ایک روزہ اجلاس کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت کی۔
اس سے قبل پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی جموں وکشمیرکی انچارج رجنی پاٹل نے کہا کہ بی جے پی نے پورے ملک میں بے روزگاری کو بڑھایا ہے اور مہنگائی سے عام لوگوں کی کمرتوڑکر رکھ دی ہے۔ پاٹل نے خطاب میں کہا کہ کسانوں کا احتجاج حق پر ہونے کے باوجود بھی مرکزی سرکار اُس کی طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔ رجنی پاٹل نے مزیدکہا کہ کانگریس پارٹی مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد جموں و کشمیر ریاست کا درجہ بحال کرنے کے ساتھ ہی ہماچل کے طرز پر یہاں کی زمین اور نوکریوں کو محفوظ رکھا جائےگا۔

جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ جموں وکشمیر ریاست کا درجہ بحال کرنے اور دیگر تحفظات یہاں کے لوگوں کو صرف کانگرہیس ہی دے سکتی ہے۔
جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ جموں وکشمیر ریاست کا درجہ بحال کرنے اوردیگر تحفظات یہاں کے لوگوں کو صرف کانگرہیس ہی دے سکتی ہے۔ میر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت کی جانب سے جموں وکشمیرکی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کے بعد یہاں پر ریجنل پارٹیاں وجود میں لانا، جموں وکشمیر کے عوام کوکئی حصوں میں تبدیل کرنا ہےجبکہ جموں وکشمیرکے عوام متحدہوکر فرقہ پرست جماعتوں کو شکست دینا ہے۔ کانگریس پارٹی کے اس اجلاس میں پارٹی کے دیگرلیڈران کے علاوہ پارٹی کے سینئرلیڈرعمرجان بھی موجود تھے۔