کانگریس نے جموں و کشمیر میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم کا کیا آغاز، کیاہیں مقاصد؟
تصویر بشکریہ ٹوئٹر: @INCIndia
جموں و کشمیر کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلا، سابق وزراء مولا رام اور یوگیش ساہنی، پارٹی کے چیف ترجمان رویندر شرما اور دیگر سینئر رہنما اس مارچ میں شامل ہوئے جس میں شرکاء نے پراپرٹی ٹیکس اور انسداد تجاوزات مہم کے خلاف نعرے لگائے۔
کانگریس نے اتوار کے روز جموں سے ایک ماہ طویل ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم‘ (Haath Se Haath Jodo) کا آغاز کیا جس میں اس کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف نعرے لگائے اور جموں و کشمیر کی ریاست کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا۔ جموں و کشمیر میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے اے آئی سی سی انچارج بھرت سنگھ سولنکی اور پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے صدر وقار رسول وانی کی قیادت میں یاترا جانی پور سے شروع ہوئی اور جموں شمالی اسمبلی کے رائے پور کی طرف روانہ ہوئی۔
جموں و کشمیر کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلا، سابق وزراء مولا رام اور یوگیش ساہنی، پارٹی کے چیف ترجمان رویندر شرما اور دیگر سینئر رہنما اس مارچ میں شامل ہوئے جس میں شرکاء نے پراپرٹی ٹیکس اور انسداد تجاوزات مہم کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جس میں بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کی مہنگائی کو روکنے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں مبینہ ناکامی پر تنقید کی گئی تھی۔ سولنکی نے کہا کہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا مہم، تحریکی پروگرام بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا مرحلہ ہے، جو جموں اور کشمیر کے مختلف اضلاع اور حلقوں کا احاطہ کرنے کے بعد اس ماہ کے آخر میں اختتام پذیر ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد لوگوں کے مختلف مسائل کو اجاگر کرنا ہے جیسے پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ، انسداد تجاوزات مہم کے نام پر غریبوں سے زمینیں چھیننا، قیمتوں میں بے مثال اضافہ، ریکارڈ بے روزگاری اور حکومت کے دیگر من مانی احکامات اس میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا‘ کے تحت جموں و کشمیر کے عوام تک اپنی بات رکھیں گے اور ان کے مسائل کی یکسوئی کے لیے حکومت تک ان کی بات پہبچائیں گے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔