ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر میں بحال کریں گے آرٹیکل 370، بی جے پی نے دگ وجے سنگھ کا کلب ہاؤس چیٹ جاری کر سادھا نشانہ

مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان نریندر سلوجا نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایم پی کے سابق سی ایم دگ وجے سنگھ نے کشمیر میں تین سو ستر ہٹانے کو لیکر کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔نریندر سلوجا نے بی جے پی کی تنقید کوبی جے پی ڈرٹی پالیٹکس کا حصہ قرار دیا ہے ۔

  • Share this:

بی جے پی آئی ٹی سیل کے ہیڈ امت مالویہ نے کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ  (Digvijay Singh) کا ایک آڈیو جاری کیا ہے۔ یہ آڈیو کلب ہاؤس چیٹ کا ہے جس میں دگ وجے سنگھ دفعہ تین سوستر پر بات کر رہے ہیں۔ اس آڈیو کےحوالے سےدعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اس میں دگ وجے سنگھ کہہ رہے کہ اگر کانگریس کی حکومت واپس آئی تو دفعہ تین سوستر Article 370 ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی کیا جائے گا۔


واضح ہو کہ مرکزی حکومت نے پانچ اگست دوہزار انیس کو جموں کشمیر کوخاص درجہ دینےوالے دفعہ تین سوستر کومنسوخ کردیاتھا۔ ساتھ ہی جموں کشمیر اور لداخ کو دو الگ الگ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں تقسیم کردیا گیا تھا۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان نریندر سلوجا نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم پی کے سابق سی ایم دگ وجے سنگھ نے کشمیر میں تین سو ستر ہٹانے کو لیکر کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔نریندر سلوجا نے بی جے پی کی تنقید کوبی جے پی ڈرٹی پالیٹکس کا حصہ قرار دیا ہے۔




دگ وجے سنگھ کی کلب ہاؤس چیٹ لیک ہونے کے بعد مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے وائرل چیٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، کانگریس کا پہلا پیار پاکستان ہے۔ دگ وجے سنگھ نے راہل گاندھی کا پیغام پاکستان تک پہنچا دیا ہے۔ کانگریس کشمیر کو ہتھیانے میں پاکستان کی مدد کرے گی۔



وہیں دگ وجے سنگھ پر نشانہ سادھتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا، پاکستان کے صحافی کے ذریعے ہوچھے جانے ہر دگ وجے سنگھ  مودی سے چھٹکارا پانے اور کشمیر پالیسی پر کہتے ہیں کہ اگر کانگریس اقتدار میںتی ہے تو وہ آرٹیکل 370 پر دوبارہ غور و خوض کریں گے۔ انہوں نے ہندو کٹھرپنتی کا ذکر کیا ۔ کانگریس اینٹی نیشنل  کا کلب ہاؤس ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 12, 2021 04:18 PM IST