شمالی کشمیر کے باندی پورہ کے الوسہ علاقے میں دھماکہ کر کے فوجی گاڑی کو اڑانے کی دہشت گردوں کی سازش ناکام ہوگئی۔ کشمیر زون پولیس نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ الوسہ علاقے میں کم صلاحیت کا دھماکہ ہوا۔
یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب علاقے سے فوج کی گاڑیاں گزر رہی تھیں۔ اس میں کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ اضافی سیکورٹی فورس کو موقع پر بھیج کر پورے علاقے میں تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ کولگام میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت نہیں
جنوبی کشمیر کے کولگام میں جمعرات کی شام ہوئے مبینہ مڈبھیڑ میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ کوثرناگ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورس نے تلاشی مہم چلائی۔
اس دوران ہوئی فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ اس سے ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ فی الحال مارے گئے دہشت گرد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔
باڑی براہمن میں غزنوی فورس نے لگائے دھمکی بھرے پوسٹر ضلع کے باڑی براہمن علاقے میں تین مقامات پر جمعرات کو دہشت گرد تنظیم جموں کشمیر غزنوی فورس کے پوسٹ چسپاں ملے۔ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ان پوسٹروں کو مقامی لوگوں کی جانب سے ہٹالیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے کے بعد پہنچی پولیس کو موقع سے پوسٹر نہیں ملے۔
پولیس نے کیس درج کر کے چھان بین شروع کی پولیس نے تلاشی مہم چلائی، لیکن کچھ بھی حاصل نہیں ہوا، پولیس نے کیس درج کر کے چھان بین شروع کردی ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ باڑی براہمن میونسپل پارک، اینمل ہسبنڈری و ڈیری ڈپارٹمنٹ پورمنڈل موڑ اور تروڑ علاقے میں ملک مخالف پوسٹر لگے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔