اپنا ضلع منتخب کریں۔

    J&K News: جموں وکشمیر کے عوام کو مذہب ،زبان اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی ہورہی سازش: فاروق عبد اللہ

    Jammu and Kashmir : فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرحوم شیخ عبدااللہ نے اپنی قیادت میں اس بات کی پیش گوئی کی تھی کہ وہ بھی وقت آئے گا ، جب جموں وکشمیر کی گلی گلی میں نئی جماعتیں اور گھر گھر لیڈر بنائے جائیں گے ، جن کا مقصد ان کی آواز کو بے وزن کرنا ہوگا۔

    • Share this:
    سری نگر : نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو منقسم کرنے کی سازشیں برابر جاری ہیں ۔ تاکہ ان کی آواز کو دبایا جاسکے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرحوم شیخ عبدااللہ نے اپنی قیادت میں اس بات کی پیش گوئی کی تھی کہ وہ بھی وقت آئے گا ، جب جموں وکشمیر کی گلی گلی میں نئی جماعتیں اور گھر گھر لیڈر بنائے جائیں گے ، جن کا مقصد ان کی آواز کو بے وزن کرنا ہوگا۔ ان باتوں کا اظہار فاروق عبداللہ نے آج سنگھ پورہ پٹن کے ہری نارہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    یہ بھی پڑھئے :  امت شاہ نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ، سیکورٹی اہلکاروں کو دی یہ بڑی ہدایت

    فاروق عبداللہ نے عوام کو وطن اور ضمیر فروش عناصر سے ہوشیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وطن اور ضمیر فروش افراد پر زر کثیر خرچ کیا جارہا ہے ۔ تاکہ جموں و کشمیر کے عوام کو مذہب، زبان اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جموں و کشمیر کے لوگوں کو جمہوری حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے اور دوسری جانب ایک منصوبہ بند سازش کے تحت یہاں کی آبادی کو نان شبینہ کا محتاج بنایا جارہا ہے۔ ایک عام آدمی کا جینا دو بھر ہوگیا ہے ۔

    فاروق عبدللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے روزگار بیٹھے ہیں اور عمر کی حدیں پار کرگئے ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ موجودہ چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ان میں سرخرو ہونے کے لیے ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو یہاں باہری اور اندرونی دشمنوں کو پہچان کر ان کے ناپاک منصوبوں اور کوششوں کو ناکام بنانا چاہے۔

    یہ بھی پڑھئے : جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ملی ٹینٹوں نے غیر مقامی مزدور پر کیا قاتلانہ حملہ

    اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر آغا سید محمود نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی وہ واحد سیاسی عوامی نمائندہ جماعت ہے ، جو جموں و کشمیر کو موجودہ دلدل سے نکال سکتی ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ ہم ہر حال میں نیشنل کانفرنس کی آبیاری کریں۔

    وہیں اس موقع پر انچارج کانسٹیچوینسی پٹن ریاض بیدار بھی موجود تھے۔ اس قبل فاروق عبداللہ نے پارٹی کے سرکردہ رکن الحاج جلال الدین وانی کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی عوامی اور پارٹی کی خدمات کو یاد کیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: